سندوس سکردو کا عظیم جذبۂ ایثار، 1 کروڑ 53 لاکھ روپے کا چک ملتِ ایران کے نام

22 اپریل, 2026 11:35

شیعیت نیوز : حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اہلیانِ سندوس سکردو بلتستان نے سرپرستِ اعلیٰ انجمنِ امامیہ بلتستان و امامِ جمعہ والجماعت سکردو علامہ شیخ محمد حسن جعفری، انجمنِ امامیہ کی مرکزی کابینہ اور اراکینِ نظارت کی موجودگی میں اسلامی جمہوریہ ایران کے لیے عطیہ کے طور پر 1 کروڑ 53 لاکھ روپے کا چک پیش کیا۔

اہلیانِ سندوس نے بتایا کہ سندوس کے علماء، عمائدین، سرکردگان، مرد و خواتین اور بزرگوں نے اس کارِ خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ جناب حسن حسرت اور جناب حاجی محسن نے ایک کروڑ ترپن لاکھ روپے کا چک علامہ شیخ محمد حسن جعفری اور آغا باقر الحسینی کے حوالے کیا۔

علامہ شیخ حسن جعفری اور آغا باقر الحسینی نے اہلیانِ سندوس کے جذبۂ ایثار کو سراہا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ان کی توفیقات میں اضافہ فرمائے اور ان کے رزق و کاروبار میں مزید برکت عطا فرمائے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ 8 گھنٹوں میں دھمکی سے جنگ بندی تک، ایرانی میڈیا کا چبھتا تجزیہ

واضح رہے کہ دنیا بھر کی طرح گلگت بلتستان میں بھی اسلامی جمہوریہ ایران سے یکجہتی کے لیے عطیہ کا سلسلہ جاری ہے۔

یاد رہے کہ سندوس سکردو، سکردو کا ایک چھوٹا سا علاقہ ہے جس کے مکینوں نے اس عظیم کارِ خیر میں اپنی محبت اور یکجہتی کا بھرپور اظہار کیا ہے۔

12:56 شام اپریل 22, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔