نفتالی بینیٹ کا اعترافِ شکست: ہمیں فیصلہ کن فتح نہیں ملی، صرف مزید ذلت
شیعیت نیوز : اسرائیل کے سابق وزیراعظم نفتالی بینیٹ نے شمالی بستیوں کے دورے کے بعد نیتن یاہو حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ "سچ تو یہ ہے کہ حزب اللہ اور حماس ہم سے پہلے سنبھل چکے ہیں۔ ہمیں ایک فیصلہ کن فتح کی ضرورت تھی جو یہ حکومت لانے میں ناکام رہی، ہمیں صرف مزید جنگی چکر ملے ہیں”۔
عبرانی میڈیا کے مطابق بینیٹ کا یہ بیان اسرائیلی عوام کے اس بڑھتے ہوئے خدشے کی عکاسی کرتا ہے کہ ملک ایک طویل اور غیر یقینی جنگی صورتحال میں داخل ہو چکا ہے، جس کا کوئی واضح اختتام نظر نہیں آتا۔
یہ بھی پڑھیں : یورینیم منتقلی ناممکن، ہرمز پر ٹول ٹیکس اور میزائل پروگرام پر کوئی سمجھوتہ نہیں، ایرانی ترجمان اسماعیل بقائی
رپورٹس کے مطابق اس تنقید نے اسرائیلی سیاسی حلقوں میں جاری بحث کو مزید تیز کر دیا ہے، جہاں موجودہ حکومتی حکمت عملی پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔







