لبنان 10 روزہ سیز فائر کے لیے تیار، مگر اسرائیلی انخلا شرط قرار
شیعیت نیوز : حزب اللہ کے سینیئر رکنِ پارلیمنٹ حسن فضل اللہ نے واضح کر دیا ہے کہ لبنان 10 روزہ سیز فائر کی پابندی کے لیے تیار ہے، لیکن ایک کڑی شرط کے ساتھ: "اسرائیلی قابض افواج کو جنوبی لبنان سے فوری طور پر نکلنا ہوگا”۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی موجودگی میں کسی مستقل جنگ بندی پر بات نہیں ہو سکتی۔
یہ بھی پڑھیں : روس-ایران اتحاد کا ‘ماسکو ٹریلر’: جو ایران کا دشمن وہ ہمارا دشمن
انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کی جانب سے جنوبی لبنان میں ‘یلو لائن’ قائم کرنا اور گھروں کو اڑانا اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ پیچھے ہٹنے کے بجائے قبضے کو طول دینا چاہتا ہے، جو کسی بھی وقت دوبارہ جنگ چھڑنے کا سبب بن سکتا ہے۔







