افریقہ کے شیعہ حضرت امام ولی عصر عجل اللہ فرجہ کے ظہور کے لیے بے چین ہیں، زکزاکی

شیعیت نیوز: نائیجیریا کے شیعہ رہنما شیخ ابراہیم زکزاکی نے نائیجیریا کی اسلامی تحریک کے ارکان کے ایک گروہ کے ساتھ ملاقات میں مسئلہ ’’انتظارِ فرج کی اہمیت‘‘ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ افریقہ کے شیعہ حضرت امام ولی عصر عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کے ظہور کے لیے بے چین ہیں اور اس مسئلہ میں وہ کسی بھی طاقت اور جبر سے ڈرنے یا پیچھے ہٹنے والے نہیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : صوبہ صلاح الدین میں امریکی دہشت گرد فوجی قافلے پر حملہ
انہوں نے مزید کہا کہ پورے افریقہ میں، خاص طور پر نائیجیریا کے شیعہ مسلمان حضرت امام ولی عصر عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کے ظہور پر یقین رکھتے ہیں اور کوئی بھی تحریک یا طرزِ فکر انہیں اس عقیدہ و یقین سے روک نہیں سکتی اور میں آپ سے وعدہ کرتا ہوں کہ براعظم افریقا کے میرے تمام شیعہ بھائی کبھی بھی ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے نہیں رہیں گے بلکہ حضرت قائم عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کے ظہور کا انتظار کرنے کے ساتھ ساتھ جہاد اور ثقافت کی تعمیر اور جان و مال اور اولاد کی قربانی دے کر منجیٔ بشریت کے ظہور کی راہ ہموار کریں گے۔