صوبہ صلاح الدین میں امریکی دہشت گرد فوجی قافلے پر حملہ

04 اپریل, 2022 07:57

شیعیت نیوز: عراقی ذرائع نے اس ملک میں امریکہ کے دہشت گرد فوجی قافلے پر حملہ ہونے کی خبر دی ہے۔ دوسری طرف عمار حکیم نے کہا کہ ہم اگلی حکومت میں شریک نہیں ہوں گے۔

عراق کے ٹیلی ویژن چینل دجلہ کی رپورٹ کے مطابق، امریکی دہشت گرد فوجی قافلے کو صوبہ صلاح الدین میں حملے کا نشانہ بنایا گیا۔ تاہم ابھی تک اس کی مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں اور اس حملے کی ذمہ داری اصحاب الکہف گروہ نے قبول کی۔

عراق سے دہشت گرد امریکی فوجیوں کو نکالنے کے لئے امریکی فوجی ٹھکانوں اور فوجی قافلوں پر مسلسل حملے ہو رہے ہیں اور یہ سلسلہ اب روز کا معمول بن چکا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ عراق کے بیشتر عوام اور سیاسی تنظیمیں اپنے ملک سے امریکیوں کے انخلا کے خواہاں ہیں اور عراق کی پارلیمنٹ نے بھی 5 جنوری 2020 کو عراق سے امریکی فوجیوں کے انخلا سے متعلق ایک بل کو منظوری دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عراقی الفتح اتحاد کی سیاسی معاملوں میں برطانوی مداخلت کی مذمت

دوسری جانب الغدیر کے مطابق عراق کی قومی حکمت تحریک کے رہنما سید عمار حکیم نے آج اعلان کیا ہے کہ ان کی جماعت عراق کی نئی حکومت میں شرکت نہیں کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم بات چیت کے لیے مذاکرات کی میز کے پیچھے بیٹھنے اور نئی حکومت کے انتظامی طریقہ کار کو سمجھنے اور بات چیت کرنے پر اصرار کرتے ہیں۔

سید عمار حکیم نے عراق میں کسی بھی سیاسی اتحاد کی کامیابی کے لیے توازن کو ضروری شرط قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے سیاسی اختلافات کو ختم کرکے مشترکہ مفادات کی طرف بڑھنا چاہیے۔

11:15 شام اپریل 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔