سعودی عرب

45 سال سے زائد عمر کی خواتین کو بغیر مرد سرپرست (محرم) عمرہ ادا کرنے کی اجازت

شیعیت نیوز: سعودی عرب کی حکومت نے 45 سال یا اس سے زیادہ عمر کی خواتین کو مرد سرپرست (محرم ) کے بغیرعمرہ کرنے کی اجازت دے دی۔

سعودی عرب کی وزارت حج اور عمرہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 45 سال سے زائد عمر کی خواتین بغیر مرد سرپرست (محرم) کے عمرہ کرسکیں گی۔

بیان کے مطابق محرم کے بغیر 45 سال یا اس سے زائد عمر کی ان خواتین کو عمرہ ویزا جاری کیا جائے گا جو خواتین کے گروپ میں شامل ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی وبھارتی نواز کالعدم تحریک طالبان کا دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیزمواد برآمد

سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ کے مطابق 45 سال سے کم عمر خواتین کو محرم کے بغیرعمرہ ادا کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اس سے قبل کورونا ویکسینیشن نہ کروانے والے افراد کو بھی عمرہ ادا کرنے اور حرمین شریفین میں نماز کی ادائیگی کی اجازت دی جا چکی ہے۔

دوسری جانب سعودی عرب کی حکومت نے خانۂ کعبہ کے زائرین سمیت تمام افراد کے لیے 2 سال سے زائد عرصے کی عائد پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

العربیہ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے عمرہ زائرین سمیت تمام افراد افراد کے لئے 2سال سے عائد کورونا پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : علامہ راجہ ناصرعباس سے ایم ڈبلیوایم سے تعلق رکھنے والی جی بی کی اعلیٰ حکومتی شخصیات کی ملاقات

اطلاعات کے مطابق عمرہ زائرین اور سعودی عرب آنے والے دیگر افراد کے لئے کورونا کی ویکسینیشن، پی سی آر ٹیسٹ اورقرنطینہ کی شرط ختم کردی گئی ہے۔

سعودی حکام کا کہنا ہےکہ کسی بھی ویزے پرسعودی عرب آنے والے ایسے افراد کوجنہوں نے ویکسینیشن نہیں کروائی سعودی عرب میں داخلے کی اجازت ہوگی۔

سعودی حکام کے مطابق حج میں زائرین کی تعداد کے حوالے سے مشاورت جاری ہے جس کا اعلان جلد اعلان کیا جائےگا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button