اہم ترین خبریںپاکستان

سعودی وبھارتی نواز کالعدم تحریک طالبان کا دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیزمواد برآمد

دہشت گرد کے قبضے سے 5 پیکٹ دھماکا خیزمواد، ایک بیٹری، 2وائر اور ایک پیکٹ بال بئیرنگ برآمد ہوئے ہیں۔

شیعیت نیوز:ملیر کینٹ پولیس نے سعودی وبھارتی نوازکالعدم تحریک طالبان کے دہشتگرد کو گرفتار کر کے دھماکا خیز مواد برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار دہشتگرد کی شناخت میر سردار کے نام سے ہوئی جو کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن کا رہائشی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ دہشت گرد کے قبضے سے 5 پیکٹ دھماکا خیزمواد، ایک بیٹری، 2وائر اور ایک پیکٹ بال بئیرنگ برآمد ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت ، امریکی سفارت کار کی کھنچائی

پولیس کے مطابق ملزم نے دوران تفتیش بتایا کہ اس نے 2003ء میں تحریک طالبان پاکستان میں شمولیت اختیار کی، ملزم دہشتگردی کی متعدد وارداتوں کی سہولت کاری میں بھی ملوث رہا ہے۔پولیس کے مطابق ملزم نے مزید بتایا کہ وہ آئی ای ڈی بنانے اور لگانے میں ماہر ہے، اس نے 2007ء میں ڈی آئی خان میں این جی او کے آفس پر حملے سمیت اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ ایف سی فورٹ ٹینک پر حملہ بھی کیا تھا جس میں ایف سی کے دس جوان شہید ہوئے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button