روسی صدر نے مغربی ممالک کو گیس کی قیمت روبل میں ادا کرنے کا حکم دیدیا
شیعیت نیوز: روسی صدر نے اس بات پر زور دیا کہ وہ ممالک جو غیر دوست ممالک کی فہرست میں شامل ہیں انہیں اپریل کے آغاز سے گیس کی روبل میں ادائیگی کرنی ہوگی۔
روسی خبر رساں ایجنسی سپوٹنک نے رپورٹ کی کہ ولادیمیر پیوٹین نے جمعرات کو ہوابازی کے حکام کے ساتھ ایک میٹنگ میں اس بات پر بھی زور دیا کہ ماسکو معاہدوں میں طے شدہ قیمتوں اور حجم کی بنیاد پر گیس صارفین کے لیے اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرے گا۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ گاہکوں کی طرف سے روبل میں گیس کی ادائیگی میں ناکامی کا مطلب ذمہ داریوں کی عدم تکمیل ہے اور وہ خود اس مسئلے کے نتائج کے ذمہ دار ہوں گے۔
صدر پوتین نے امریکہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ دوسروں کے خرچے پر اپنے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کررہا ہے۔
امریکہ عالمی عدم استحکام سے منافع کمائے گا، پوتین نے کہا کہ روس کے خلاف معاشی جنگ سالوں قبل شروع ہوگئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں : ایران و مزاحمتی کارروائیوں کے بارے جو بائیڈن کی نفتالی بینیٹ کے ساتھ گفتگو
انھوں نے مزید کہا کہ روس کیخلاف پابندیوں کا مقصد اس کی ترقی کو نقصان پہنچانا ہے، مغربی پابندیاں پہلے سے تیارکی گئی تھیں اور اب مغرب پابندیوں کی نئی وجوہات تلاش کرنے کی کوشش کرے گا۔
واضح رہے کہ پیوٹین نے 23 مارچ کو کہا تھا کہ روس پر پابندی والے ممالک کو گیس کی قیمت روبل میں ادا کرنی ہوگی، حکومت، مرکزی بینک اور گیز پروم کو گیس کی فروخت کے معاہدوں کو روبل میں تبدیل کرنے کے لیے ایک ہفتے کا وقت دیا جائے گا۔
روس کے اس اقدام پر گروپ آف سیون کی طرف سے ردعمل سامنے آیا، جس نے کہا کہ وہ روس سے روبل میں خریدی گئی گیس کی ادائیگی نہیں کریں گے۔ تاہم، جرمنی، جو روس کے سب سے بڑے گیس صارفین میں سے ایک ہے، نے روبل کی تجارت کے طریقہ کار میں شفافیت کا مطالبہ کیا ہے۔
پیوٹن نے ایک حکم نامے پر دستخط کیے ہیں جس کے مطابق غیر دوست ممالک کو روسی بینکوں میں اکائونٹ کھولنا ہوگا اور کل یکم اپریل سے ان کھاتوں کے ذریعے اور روبل میں ادائیگیاں کرنی ہوں گی۔







