ایران و مزاحمتی کارروائیوں کے بارے جو بائیڈن کی نفتالی بینیٹ کے ساتھ گفتگو

01 اپریل, 2022 10:58

شیعیت نیوز: صیہونی میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن نے غاصب صیہونی حکومت اسرائیل کے وزیراعظم کے ساتھ ایران اور مقبوضہ فلسطین میں تازہ وقوع پذیر ہونے والی مزاحمتی کارروائیوں کے بارے گفتگو کی ہے۔

غاصب صیہونی وزیراعظم و وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری ہونے والے علیحدہ علیحدہ بیانات میں تفصیلات بیان کئے بغیر کہا گیا ہے کہ امریکہ و اسرائیل کے سربراہوں نے گذشتہ شب ایران کے بارے گفتگو کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : دھمکی آمیز خط صرف میرے نہیں بلکہ پوری پاکستانی قوم کے خلاف ہے، وزیر اعظم عمران خان

نفتالی بینیٹ کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق غاصب صیہونی وزیراعظم نے مبینہ حالیہ ’’دہشت گردانہ‘‘ اقدامات کے جواب میں غاصب اسرائیلی عوام کے ساتھ کھڑے رہنے پر امریکی صدر جوبائیڈن کا شکریہ ادا کیا۔

صیہونی وزیراعظم کے دفتر نے اس بیان میں کہا کہ اس موقع پر دونوں سربراہوں نے ایران کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔

واضح رہے کہ قبل ازیں پیش آنے والی اکا دکا فلسطینی مزاحمتی کارروائیوں پر غاصب صیہونی حکومت کی فوج نے حکومت سے مزید فورسز اور زیادہ پیشرفتہ اسلحہ طلب کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عالمی برادری فلسطین اور یوکرین کے درمیان دوہرے معیارات ترک کرے، عرب پارلیمنٹ

دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستان مں عدم اعتماد کی تحریک میں کردار سے لاتعلقی کا اظہار کر دیا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ عدم اعتماد میں امریکا کے ملوث ہونے کے الزامات میں صداقت نہیں۔ میڈیا کی طرف سے بھیجے گئے سوال کے جواب میں امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ عدم اعتماد کے بارے میں دھمکی آمیزخط میں صداقت نہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ پاکستان میں جاری صورتحال کو مانیٹر کر رہے ہیں، پاکستان کے آئینی عمل کی تکریم کرتے ہیں، پاکستان میں قانون کی حکمرانی کو سپورٹ کرتے ہیں۔

12:34 صبح مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top