خالد مشعل کا فدائی حملہ آور ضیا حمارشہ کو خراج عقیدت پیش

01 اپریل, 2022 08:17

شیعیت نیوز: جمعرات کی شام اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے بیرون ملک امور سربراہ خالد مشعل نے تل ابیب کے قریب بنی براک آپریشن میں شہید ضیا حمارشہ کے والد کو فون کیا۔ خالد مشعل نے فدائی حملہ کرتے ہوئے پانچ صیہونیوں کوجہنم واصل کرتے ہوئے خود بھی جام شہادت نوش کرنے پرخراج عقیدت پیش کیا۔

مشعل نے ضیا حمارشہ کے والد کو ان کے بیٹے کی شہادت پر مبارکباد دیتے ہوئے شہید کو ایک ’عظیم اور بہادر آدمی‘ قرار دیا اور اس کے والدین کی استقامت اور ثابت قدمی کی تعریف کی جنہوں نے اس ہیرو کو جنم دیا۔

انہوں نے جنین القسام کیمپ اور ہمارے فلسطینی عوام کی استقامت ، بہادری اور ملک کے مختلف حصوں میں مزاحمتی کارروائیوں میں تیزی کی تعریف کی۔

مشعل نے اس بات پر زور دیا کہ فلسطینی عوام غاصبانہ قبضے اور آباد کاروں کے جرائم کے سامنے خاموش نہیں رہیں گے اور جب تک فلسطین سے غاصبانہ قبضہ ختم نہیں ہو جاتا ،بیت المقدس اور مقدس مقامات کی بحالی تک اپنی جائز مزاحمت جاری رکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : گوش عتصیون میں ایک اور شہادت پسندانہ کارروائی، 4 صیہونی زخمی

دوسری جانب اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے بیرون ملک سیاسی بیورو کے سربراہ نے اعلان کیا کہ آنے والے دنوں میں اور رمضان کے مقدس مہینے میں ہم حیران کن واقعات کا مشاہدہ کریں گے اور فلسطینی عوام کی مزاحمت بالخصوص یروشلم اور الشیخ جراح میں دشمن کی سازشیں ناکام ہو جائیں گی۔

رپورٹ کے مطابق، بیرون ملک حماس کی اسلامی مزاحمتی تحریک کے سیاسی بیورو کے سربراہ خالد مشعل نے ’’مزاحمت جاری ہے‘‘ کے عنوان سے ایک ای-کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تل ابیب میں بہادرانہ کارروائی نے ایک اہم پیغام دیا کہ مزاحمت ہی صحیح راستہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فلسطین میں مزاحمت ایک خطے سے دوسرے خطے اور نسل در نسل منتقل ہوتی ہے اور ہم کبھی غزہ میں، کبھی مغربی کنارے میں اور کبھی مقبوضہ علاقوں میں مزاحمتی کارروائیاں دیکھتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق مشعل نے اس بات پر زور دیا فلسطینی قوم اب بھی ترقی کر رہی ہے اور صیہونی دلدل میں پھنس جانے کی حالت میں ہے۔

اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے بیرون ملک سیاسی بیورو کے سربراہ نے کہا کہ قدس کی جنگ نے دشمن کی تھوتھنی زمین پر رگڑ دی ہے اور قابض حکومت کو تباہ کرنے کی قوم کی امید کو زندہ کر دیا ہے۔

3:20 شام مارچ 9, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top