مقبوضہ فلسطین

قابض اسرائیلی فوج کی گھر گھر تلاشی میں ماں بیٹے سمیت 6 فلسطینی گرفتار

شیعیت نیوز: فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر اورغرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں کل اسرائیلی فوج کی گھر گھر تلاشی کی کارروائی میں مزید 6 فلسطینی شہریوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ حراست میں لیے گئے شہریوں میں ایک خاتون اور اس کا جواں سال بیٹا بھی شامل ہے۔

رپورٹ کے مطابق اتوار کو اسرائیلی فوج کے انٹیلی جنس حکام نے المخفیہ کالونی سے ایک فلسطینی نوجوان کو اغوا کرلیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق فلسطینی نوجوان کو ایک حمام سے حراست میں لیا گیا۔ گرفتار کے بعد اسے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : فلسطینی خاتون رہنما منا حسین کی اسرائیلی زندانوں میں قید میں 13 ویں توسیع

اھر بیت المقدس میں اسرائیلی فوج نے گھر گھر تلاشی کی کارروائی میں دو حقیقی بھائیوں عبداللہ اور احمد الصیاد کو الطور سے حراست میں لے لیا۔ گرفتاری سے قبل قابض اسرائیلی فوج نے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔

ادھر القدس میں جبل المکبر کے مقام سے قابض اسرائیلی فوج نے ایک خاتون اوراس کے بیٹے کو حراست میں لے لیا۔

تلاشی کی کارروائیوں کے دوران قابض اسرائیلی فوج نے گھروں میں گھس کر توڑ پھوڑ اور لوٹ مار بھی کی۔

یہ بھی پڑھیں : فلسطین کے حوالے سے دنیا کا دوہرا معیار ناقابل قبول ہے، عادل العسومی

دوسری جانب قابض اسرائیلی فوج نے کل اتوار کو بیت المقدس کے پانچ شہریوں کو جزیرہ نما النقب کی جیل سے رہا کردیا۔ ان فلسطینیوں کو 9 ماہ سے 20 ماہ کے عرصے تک قید رکھا گیا تھا۔

القدس میں اسیران کمیٹی کے چیئرمین امجد ابو عصب نے بتایا کہ کل اتوار کو اسرائیلی حکام نے معتصم ،حذيفۃ عطون، يزن الرجبي، محمد نجيب اورأحمد عطيہ کورہا کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ معتصم، حذیفہ عطون کو نو ماہ بعد، یزن زھیر الرجبی کو آٹھ ماہ، محمد مراد نجیب کو 18 ماہ اور احمد جمال عطیہ کو20 ماہ بعد رہا کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button