مقبوضہ فلسطین

فلسطینی خاتون رہنما منا حسین کی اسرائیلی زندانوں میں قید میں 13 ویں توسیع

شیعیت نیوز: اسرائیل کی بدنام زمانہ ’سالم ‘نامی جیل میں انتظامیہ نے فلسطینی خاتون رہنما 50 سالہ منا حسین قعدان کی انتظامی حراست میں 13 ویں بار توسیع کی ہے۔

منا حسین کا تعلق غرب اردن کے شمالی شہر جنین کے جنوبی علاقے عرابہ سے ہے۔ ان کی حراست میں 4 اپریل تک کی توسیع کی گئی ہے۔

فلسطینی اسیران میڈیا سینٹر کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی خاتون رہنما منا حسین قعدان کی قید میں یہ مسلسل تیرویں توسیع ہے۔ انہیں قابض اسرائیلی فوج نے 4  دسمبر 2021ء کو حراست میں لیا تھا۔

گرفتاری کے وقت قابض اسرائیلی فوج نے ان کے گھر میں گھس کر توڑپھوڑ اور لوٹ ماربھی کی گئی تھی۔

حراست میں لیے جانے کے بعد انہیں بدنام زمانہ الجلمہ حراستی مرکز منتقل کیا گیا جہاں انہیں 27دن تک قید تنہائی میں حبس بے جا میں رکھا گیا اور جسمانی اور نفسیاتی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ ایک ماہ تک انہیں ان کے وکیل سے ملنے کی بھی اجازت نہیں دی گئی۔

حراست میں لیے جانے اور تفتیش کے بعد انہیں دامون جیل میں خواتین کے وارڈ میں منتقل کردیا گیا۔ ان کے خلاف مقدمہ چلانے کے لیے سالم جیل منتقل کیا گیا اور اس دوران انہیں دس بار عدالت میں پیش کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : جزیرہ النقب میں صیہونی ملیشیا کے فلسطینی شہریوں پر قاتلانہ حملے

دوسری جانب گذشتہ روز درجنوں یہودی آباد کاروں نے اسرائیلی پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں مسجد اقصیٰ میں گھس کر مسلمانوں کے قبلہ اوّل کی بے حرمتی کی۔

فلسطینی محکمہ اوقاف کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ روز پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں درجنوں یہودی آباد کاروں، اسرائیلی طلباء اور انٹیلی جنس اہلکاروں سمیت دیگرانتہا پسندوں نے  قبلہ اوّل میں گھس کراشتعال انگیز چکر لگائے۔

کل سوموار کو اسرئیلی فوج کی فول پروف سیکیورٹی میں  دسیوں یہویوں نے قبلہ اوّل کی بے حرمتی کی جب کہ گذشتہ ایک ہفتے کے دوران ایک ہزار کے قریب یہودی آباد کاروں نے قبلہ اوّل میں گھس کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی تھی۔

ادھرامریکہ کی کولمبیا یونیورسٹی کے 150 طلبا نے یہودی تنظیم بیدینو کے انتہا پسند یہودیوں کی قیادت میں مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولا۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button