اہم ترین خبریںپاکستان

اسلام دشمن مسلمانوں کے درمیان اختلاف و انتشار کو ہوا دے رہی ہیں، علامہ مقصود ڈومکی

شیعیت نیوز: ملی یکجہتی کونسل بلوچستان کے زیراہتمام اضلاع میں تنظیم سازی کے سلسلے میں ضلع نصیر آباد کا اہم اجلاس صوبائی نائب صدر ملی یکجہتی کونسل و سربراہ تنظیم سازی کمیٹی علامہ مقصود علی ڈومکی (مرکزی ترجمان مجلس وحدت مسلین پاکستان) کے زیرصدارت دفتر جماعت اسلامی ڈیرہ مراد جمالی میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں ملی یکجہتی کونسل کی رکن جماعتوں کے رہنما علمائے کرام اور تنظیمی رہنما شریک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں : امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کراچی کے تحت مرکزی شبِ دعا کا عظیم الشان اجتماع

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ قرآن کریم نے ہم مسلمانوں کو آپس میں اتحاد و اخوت کا درس دیا ہے جبکہ تفرقے اور اختلاف و انتشار سے روکا ہے۔

علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ قرآن کریم کی نظر میں مومنین آپس میں بھائی بھائی ہیں۔ اسلام دشمن سامراجی قوتیں مسلمانوں کے درمیان اختلاف و انتشار کو ہوا دے رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : حزب اللہ کی جانب سے آیت اللہ العظمیٰ علوی گرگانی کی وفات پر اظہار تعزیت

اس موقع پر جماعت اسلامی بلوچستان کے صوبائی نائب امیر بشیر ماندائی نے کہا کہ ملی یکجہتی کونسل نے اتحاد بین المسلمین کے لئے گرانقدر خدمات انجام دی ہیں۔

اجلاس میں اتفاق رائے سے جمعیت علمائے پاکستان کے رہنما مولانا رستم علی نورانی کو ضلعی صدر مولانا مشتاق حسین عمرانی کو جنرل سیکریٹری خاوند بخش کھوسہ اور علامہ سید ظفر عباس شمسی کو نائب صدور مقرر کیا گیا۔ اس موقع پر ضلعی کابینہ تشکیل دی گئی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button