اہم ترین خبریںلبنان

حزب اللہ کی جانب سے آیت اللہ العظمیٰ علوی گرگانی کی وفات پر اظہار تعزیت

شیعیت نیوز: لبنان کی مقاومتی تحریک حزب اللہ نے اپنے ایک پیغام میں بزرگ شیعہ عالم اور مرجع تقلید آیت اللہ علوی گرگانی کی وفات پر تعزیت پیش کی۔

فارس نیوز کے بین الاقوامی ڈیسک کے مطابق، حزب اللہ لبنان نے بزرگ شیعہ مرجع تقلید آیت‌ الله العظمیٰ سید محمد علی علوی گرگانی کی وفات پر ایک تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔

پیغام کی ابتداء اس حدیث ’’إذا مات العالمُ ثَلم فی الاسلام ثلمة لا یسدها شیء الى یوم القیامة‘‘ سے کی گئی، جسکا ترجمہ اس طرح ہے کہ ’’جب بھی کوئی عالم فوت ہوتا ہے تو اسلامی دنیا میں ایک شگاف پڑ جاتا ہے، جس کا ازالہ قیامت تک نہیں ہوسکتا۔‘‘

یہ بھی پڑھیں : حزب اللہ کی فضائی طاقت نے اسرائیل کی نیند حرام کر دی، صیہونی میڈیا

حزب اللہ کا آیت اللہ علوی گرگانی کی ناگہانی وفات کے ضمن میں کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی ساری زندگی اسلام اور اس کی ترویج میں گذار دی، جس وجہ سے اسلام اور تمام مدارس علمی کی فضاء سوگوار ہے۔

علماء، فضلاء اور اہل علم حضرات نے آپکی تعلیمات اور اصل اسلام محمدی کے پیروکاروں کی حمایت میں آپ کے واضح اور روشن موقف سے بھرپور استفادہ کیا ہے۔

حزب اللہ نے بیان میں مزید کہا گیا کہ انہوں نے کئی مواقع پر حزب اللہ کے رہنماؤں اور اراکین سے ملاقاتیں کیں، جو ان کی جانب سے مزاحمت اسلامی لبنان کے ولائی اور جہادی جذبے کی مسلسل حمایت کو ظاہر کرتا ہے۔

حزب اللہ نے اپنے پیغام کے آخر میں آیت اللہ علوی گرگانی کی وفات پر امام زمان (ع)، رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ خامنہ ای، مراجع عظام، مرحوم کے اہل خانہ، علماء، طلاب، شاگردان اور مدارس علمیہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور کہا ہے کہ ’’خدا ان کو اپنے اجداد کی پاک ارواح کے ساتھ محشور فرمائے۔‘‘

متعلقہ مضامین

Back to top button