آیۃ اللہ العظمیٰ حافظ بشیر نجفی کا آیۃ اللہ العظمیٰ علوی گرگانی کے انتقال پر تعزيتی پیغام

17 مارچ, 2022 11:41

شیعیت نیوز: مرکزی دفتر آیۃ اللہ العظمیٰ حافظ بشیر حسین نجفی کی جانب سے آیت اللہ العظمیٰ سید محمد علی علوی گرگانی طاب ثراہ کی رحلت پر ایک بیان میں تعزیت و تسلیت پیش کی ہے جسکا متن کچھ اس طرح ہے؛

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمنِ الرَّحِيمِ

(تَبَارَكَ الَّذِي بِيَدِهِ الْمُلْكُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ الَّذِي خَلَقَ الْمَوْتَ وَالْحَيَاةَ لِيَبْلُوَكُمْ أَيُّكُمْ أَحْسَنُ عَمَلاً وَهُوَ الْعَزِيزُ الْغَفُورُ)
صَدَقَ اللَّهُ الْعَلِيُّ الْعَظِيمُ۔

والصلاة والسلام على سيد المبعوثين محمد بن عبد الله وعلى آله الغر الميامين، واللعنة على شانئيهم إلى يوم الدين

یہ بھی پڑھیں : وزیر اعظم اربیل میں صیہونیوں کی موجودگی کا جواب دے، احمد الموسوی

وبعد، فإنا لله وإنا إليہ راجعون..

ہمیں اور پاک وپاکیزہ نفوس کو مرجع عالیقدر حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید محمد علی علوی گرگانی طاب ثراہ کی اس دارفانی سے بارگاہ قدسیت کی طرف رحلت کی خبر سےشدید ٹھیس پہنچی انہوں نےاپنی پوری زندگی اپنے جد (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) کے دین اور مومنین خاص کر حوزہ علمیہ قم مقدسہ کی خدمت میں گذاردی۔

اپنے جد رسول اکرم (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) اور ائمہ طاہرین علیھم السلام کےجوار میں انہیں ان کی ماں سیدہ فاطمہ زہراء علیھا السلام کی آغوش نصیب ہوگی۔

ہم امام زمانہ(أرواحنا لتراب مقدمہ الفداء) مومنین کرام اور خاص کر مرحوم کی ذریت طاہرہ اورعزیزطلاب کی خدمت میں تعزیت وتسلیت پیش کرتے ہیں اوربارگاہ خداوندی سے صبرجمیل کی امید کرتے ہیں۔

ولا حول ولا قوة إِلا بالله العلي العظيم.ولا حول ولا قوة إِلا بالله العلي العظيم۔

3:07 صبح مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top