سعودی عرب

سعودی فرمانروا سلمان بن عبد العزیز شدید بیمار ہیں، ڈاکٹروں کی خصوصی ٹیم کر رہی ہے

شیعیت نیوز: سعودی فرمانروا سلمان بن عبد العزیز کافی بیمار ہیں اور ڈاکٹروں کی خصوصی ٹیم ان کا معائنہ کر رہی ہے۔ دوسری طرف قطیف میں آل سعود کے ہاتھوں شہید کر دیئے جانے والے اپنے پیاروں کی یاد میں کینڈل مارچ کیا۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے شاہی دیوان کا کہنا ہے کہ ملک کے فرمانروا کا چیک اپ ڈاکٹروں کی خصوصی ٹیم کر رہی ہے اور انہیں ریاض کے اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔

سعودی عرب کے شاہی دیوان نے بدھ کی شام ایک بیان میں کہا کہ ملک کے فرمانروا سلمان بن عبد العزیز ڈاکٹروں کی ایک خاص ٹیم کی زیر نگرانی میں ہیں۔

الشرق الاوسط نامی اخبار کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے شاہی دیوان نے اپنے بیان میں کہا کہ ملک کے فرمانروا آج صبح ریاض کے الملک فیصل اسپیشل ہاسپٹل میں ڈاکٹروں کی خصوصی ٹیم کی زیر نگرانی میں تھے۔

یہ بھی پڑھیں : مقاومتی بلاک کے ڈرون طیارے صیہونی ریاست کیلئے ڈراؤنا خواب بن گئے

بیان میں کہا گیا کہ ڈاکٹروں کا معائنہ کامیاب رہا اور کچھ ہی دیر بعد شاہ سلمان بن عبد العزیز کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال شاہ سلمان بن عبد العزیز کو گال بلیڈر میں انفکشن کی وجہ سے الملک فیصل اسپتال میں ایڈمٹ کرائے گئے تھے۔

سعودی عرب میں شاہی نظام کے بانی عبد العزیز کے 25ویں بیٹے سلمان بن عبد العزیز ملک کے ساتویں فرمانروا ہیں اور وہ 2015 میں اقتدار میں پہنچے تھے۔

دوسری جانب سعودی عرب کے مشرقی علاقوں قطیف اور الاحساء کے لوگوں نے آل سعود کے ہاتھوں مظلومانہ طور پر شہید کر دیئے جانے والے اپنے پیاروں کی یاد میں کینڈل مارچ کیا۔

مغربی حمایت اور پیٹرو ڈالر کے نشے میں چور ظلم و خبر کی خوگر آل سعود حکومت نے شہدا کے اہل خانہ کو اپنے پیاروں کے لئے تعزیتی جلسے کرنے کی بھی اجازت نہیں دی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button