دنیا

مقاومتی بلاک کے ڈرون طیارے صیہونی ریاست کیلئے ڈراؤنا خواب بن گئے

شیعیت نیوز: صیہونی میڈیا نے استقامتی اور مقاومتی بلاک کے ڈرون طیارے کے خوف سے خفیہ اور فضائیہ سیکورٹی اداروں کو پوری طرح سے الرٹ کئے جانے کی خبر دی ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حالیہ دنوں میں مقاومتی بلاک کے ڈرون طیارے صیہونی حکومت کے خفیہ اور سیکورٹی اداروں کے لئے کابوس میں تبدیل ہوگئے۔

صیہونی ریڈیو کان نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ اسرائیل کی خفیہ اور سیکورٹی اداروں کو ہائی الرٹ پر کر دیا گیا ہے اور اس کا سبب ڈرون طیاروں کے حوالے سے حالیہ کچھ مہینے میں رونما ہونے والے واقعات اور حوادث ہیں جو صیہونی اداروں کے دعوؤں کی بنیاد پر اسلامی جمہوریہ ایران کے مقابلے میں نئی جنگ ہے۔

العہد ویب سائٹ کے مطابق اس موضوع کی حساسیت کی وجہ سے صیہونی وزارتوں کو یہ احکامات جاری کئے گئے ہیں کہ حالیہ واقعات کے بارے میں اسرائیل کے اندر کچھ بھی بیانات نہ دیئے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں : اسلاموفوبیا کے خلاف عالمی یوم انسداد منانے پر بھارت تِلملا اٹھا

اسرائیلی ریڈیو کان نے رپورٹ دی ہے کہ اسرائیلی اداروں کے اندر سیکورٹی اور فوجی اداروں کے ہائی الرٹ کی باتیں عام ہوگئی ہیں جو پوری طرح سے ہر وقت اسرائیل کے خلاف ہونے والے ہر طرح کے ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں۔

دوسری جانب یہودی ایجنسی نے کنیسٹ کی آئینی کمیٹی کو بتایا ہے کہ ہر ہفتے تقریباً 2000 تارکین وطن اسرائیل پہنچیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ روس، یوکرین اور بیلاروس سے ہر سال تقریباً 15000 تارکین وطن آتے ہیں اور ان کا اندازہ ہے کہ روس-یوکرین جنگ کے نتیجے میں یہ تعداد دگنی ہو جائے گی۔

اسرائیل جاری جنگ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے روس اور یوکرین سے 10 لاکھ یہودیوں کو لانے کی کوشش کر رہا ہے خاص طور پر چونکہ یوکرین میں یہودی کمیونٹی کی تعداد تقریباً 200,000 ہے۔

روس میں بھی تقریباً 600,000 یہودی ہیں جنہیں اسرائیل مغربی کنارے میں آباد کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button