یمن

یمن کے شہر صعدہ پر سعودی توپ خانے کے حملے میں چار شہری زخمی ہوگئے

شیعیت نیوز: یمن کے شہر صعدہ پر سعودی جارح اتحاد کے بڑے پیمانے پر توپ خانے کے حملے میں چار شہری زخمی ہوگئے۔

یمن کے نہتے اور بے گناہ عوام کے خلاف سعودی جارح اتحاد کے جرائم کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

رپورٹ کے مطابق سعودی جارح اتحاد نے اتوار کے روز صوبہ صعدہ کے مختلف علاقوں کو توپ خانے سے نشانہ بنایا ۔

یہ بھی پڑھیں : قطیف کے 41 شیعوں کو پھانسی دینا بہت بڑا جرم ہے، یمنی وزیر اطلاعات

یمنی میڈیا کے مطابق صعدہ میں الرقہ اور شدا کے علاقوں کو سعودی توپ خانے نے شدید نشانہ بنایا۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ گولہ باری میں چار یمنی شہری شدید زخمی ہوئے ۔

دوسری جانب اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ (یونیسیف) نے اتوار کے روز یمنی بچوں کے خلاف گزشتہ سات سالوں کے دوران سعودی عرب کے جرائم پر ایک بیان جاری کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یونیسیف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ سات سالوں میں کم از کم 10,200 یمنی بچے ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق رواں سال کے پہلے دو مہینوں میں کم از کم 47 یمنی بچے ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کی مکرر شرارت اور شیطنت کا منہ توڑ اور دنداں شکن جواب دیا جائے گا، سپاہ پاسداران

یونیسیف کے بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ گزشتہ سات برسوں کے دوران یمنی بچوں کی شہادت یا زخمی ہونے کے اصل اعداد و شمار سرکاری اعداد و شمار سے زیادہ معلوم ہوتے ہیں۔ ایجنسی نے کہا ہے کہ اس کے خیال میں اصل اعدادوشمار اعلان کردہ اعدادوشمار سے زیادہ ہیں۔

اپنے بیان کے آخر میں اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ نے بھی یمن میں جنگ کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔ اقوام متحدہ کے ادارے نے جنگ کے دوران شہریوں کے تحفظ پر بھی زور دیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button