اسرائیل کی مکرر شرارت اور شیطنت کا منہ توڑ اور دنداں شکن جواب دیا جائے گا، سپاہ پاسداران

شیعیت نیوز: ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے اپنے ایک بیان میں اسرائیل کو خـبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کی مکرر شرارت اور شیطنت کا منہ توڑ اور دنداں شکن جواب دیا جائے گا۔
عراق کے علاقہ اربیل میں اسرائيل کی خفیہ ایجسی موساد کے ٹھکانوں پر میزائل حملوں کے بعد ایران کی سپاہ نے ایک بیان میں اسرائيل کو انتباہ جاری کیا ہے کہ وہ مکرر شرارت اور شیطنت کرنے سے باز رہے ورنہ اسے منہ توڑ اور سخت جواب دیا جا ئےگا۔
ایرانی سپاہ نے شام میں 2 ایرانی فوجی مشیروں کی اسرائل کے ہاتھوں شہادت کا انتقام لیتے ہوئے اربیل میں اسرائيل کی خفیہ ایجسی موساد کے ٹھکانوں پر ایک درجن سے زائد میزائل داغے تھے۔
ایرانی سپاہ نے اسرائیل کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے اسرائیل کی کسی بھی شرارت کا منہ سخت جواب دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ ایرانی سپاہ کے حملے میں ایک درجن کے قریب اسرائیلی جاسوس ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : ایرانی سپاہ پاسداران نے صیہونی سازش اور شرارت کے سٹریٹجک مرکز کو میزائل سے نشانہ بنایا
دوسری جانب عالم اسلام کی مختلف استقامتی تنظیموں نے ہفتے کی شب عراقی کردستان میں صیہونی ٹولے اسرائیل کے اڈوں پر سپاہ پاسداران کی میزائل بارانی کو استقامتی محاذ کی بالادستی کی علامت قرار دیا ہے۔
عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین نے اسرائیل کی خفیہ ایجنسی کے ٹھکانوں پر سپاہ پاسداران کے کامیاب میزائل حملے کی قدردانی کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ مناسب موقع پر غاصب صیہونی حکومت پر کاری ضرب لگا کر جدت عمل کو اپنے ہاتھ میں لینے کی بھرپور توانائی رکھتا ہے۔
مذکورہ فلسطینی تنظیم کے شعبہ اطلاع رسانی کے سربراہ داؤد شہاب نے کہا کہ سپاہ پاسداران کا یہ حملہ صیہونی اقدامات کو لگام دینے میں اہم کردار رکھتا ہے۔
عراق کی النجبا استقامتی تنظیم کے سربراہ اکرم الکعبی نے بھی موساد کے اڈوں پر سپاہ پاسداران کے تباہ کن حملے کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس حملے میں اسرائیلوں کا ایک اڈہ نشانہ بنا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ بارزانی خاندان عراقی عوام کے دشمنوں کو اپنے یہاں پناہ دئے ہوئے ہے اور اس کا مقصد عراق کی تقسیم اور اسے کمزور بنانا ہے۔
عراق کے ایک اور عالم دین شیخ جواد الخالصی نے بھی شمالی عراق میں اسرائیلی جاسوسوں کی موجودگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی حکومت نے عراقی کردستان کو تہران و بغداد کے خلاف سازشوں کے ایک اڈے میں تبدیل کر دیا ہے۔