اہم ترین خبریںسعودی عرب

یمنی فوج کا سعودی عرب کی ریاض آئل ریفائنری پر بڑا حملہ

شیعیت نیوز: یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے کہا ہے کہ یمنی فورسز نے سعودی عرب کے اندر بڑا حملہ کیا ہے جس میں سعودی عرب کی ریاض آئل ریفائنری کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

یمنی فوج کے ترجمان نے کہا کہ سعودی عرب پر فوجی حملے کی تفصیلات سے عنقریب آگاہ کیا جائےگا۔

یحیی سریع نے کہا کہ صوبہ حجہ میں یمنی فورسز اور قبائل نےامریکہ کے ایک ڈرون طیارے کو بھی تباہ کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق یمنی فورسز نے ریاض میں سعودی عرب کی آئل ریفائنری پر ڈرون طیارے سے حملہ کرکے اسے تباہ کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : الحدیدہ میں سعودی اتحاد نے کی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی ، رہائشی علاقوں پر حملے

دوسری جانب سعودی وزارت توانائی نے ریاض آئل ریفائنری پر ڈرون حملے کی تصدیق کی ہے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سعودی وزارت توانائی نے ریاض آئل ریفائنری پر ڈرون حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حملے کے نتیجے میں ریفائنری کے ایک حصے میں آگ لگ گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ڈرون حملہ جمعرات کی صبح کیا گیا ۔ سعودی حکام کی جانب سے ابھی تک ڈرون حملہ کرنے والوں کے حوالے سے کچھ نہیں کہا گیا۔

یمن کی فوج اور عوامی رضا کار فورس انصار اللہ  نے یمن پر سعودی اتحاد کی جاری جارحیت پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہو‏ئے گزشتہ ہفتوں کے دوران کئی مرتبہ سعودی عرب اور ابو ظہبی پر ڈرون اور میزائلی حملے کرتے ہوئے کہا کہ جب تک سعودی جارحیت ختم نہیں ہوتی اس قسم کے حملے ہوتے رہیں گے۔

سعودی عرب اور اس کے بعض اتحادی ممالک، امریکہ اور دیگر مغربی ملکوں کی حمایت سے مارچ 2015 سے یمن پر وحشیانہ حملے کر رہے ہیں۔ اس عرصے میں لاکھوں یمنی شہری شہید و زخمی جبکہ دسیوں لاکھ یمنی بے سر و سامانی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہو ئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button