یمن

الحدیدہ میں سعودی اتحاد نے کی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی ، رہائشی علاقوں پر حملے

شیعیت نیوز: جارح سعودی اتحاد نے یمن کے صوبے الحدیدہ میں اپنی شکست کا بدلہ لینے کے خیال سے ایک بار پھر حملہ کیا جو اسٹاک ہوم جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔ جارح اتحاد نے ایک دن میں 114 مرتبے حملے کئے۔

ایران پریس کی رپورٹ کے مطابق، یمن جنگ تھوپنے والے جارح سعودی اتحاد نے صوبے الحدیدہ میں اپنی کھوئی ہوئی پوزیشن کو دوبارہ بحال کرنے کے خیال سے ایک بار پھر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 114 مرتبہ صوبے کے مختلف علاقوں کو اپنے اندھا دھند حملوں کا نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیں : قابض اسرائیلی اتھارٹی کی جانب سے مکانات مسماری اور نقل مکانی مہم کے خلاف شدید احتجاج

یمنی کمانڈروں کی آپریشنل کمان کی طرف سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق، جارح سعودی اتحاد نے الحدیدہ کے مختلف رہائشی و غیر رہائشی علاقوں پر تابڑ توڑ حملے کئے۔

الحدیدہ صوبے بالخصوص الحدیدہ شہر اور اسکی بندرگاہ کو اقتصادی نقطہ نظر سے اسٹریٹیجک اہمیت حاصل ہے اور وہاں پر جنگ بندی کے قیام کے لئے اب تک بین الاقوامی سطح پر بارہا کوشش کی جا چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی ضرورت سے زیادہ مطالبہ اہم مسائل پر اثر انداز نہیں ہونا چاہیے، وزیر خارجہ اللہیان

اسی کوشش کے نتیجے میں دسمبر سنہ 2018 میں سویڈن کے اسٹاکہوم شہر میں جنگ بندی معاہدہ ہوا، لیکن اس کے بعد سے شاید ہی کوئی ایسا دن گزرا ہو جب اس جارح اتحاد نے اس معاہدے کی خلاف ورزی نہ کی ہو۔ یہ معاہدہ جارح سعودی اتحاد اور یمنی فریق کے مابین اقوام متحدہ کی نگرانی میں طے پایا تھا۔

سعودی اتحاد گزشتہ تقریباً سات سالہ جارحیت کے دوران لاکھوں یمنی عوام کو خاک و خون میں غلطاں کرنے کے ساتھ ساتھ اس ملک کی ۸۵ فیصد سے زائد بنیادی تنصیبات کو مکمل طور پر تباہ کر چکا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button