سعودی عرب

ہم نے غیر ملکی کمپنیوں کے ساتھ 2 ارب ڈالر کا فوجی معاہدہ کیا ہے، سعودی وزارت دفاع

شیعیت نیوز: سعودی وزارت دفاع نے منگل کے روز تقریباً 2 بلین ڈالر (سات ارب سعودی ریال) کے 10 غیر ملکی فوجی معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔

سعودی وزارت دفاع کی ویب سائٹ مطابق، سعودیوں نے ملک کی جنگی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے غیر ملکی اور سعودی کمپنیوں کے ساتھ معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔

ان معاہدوں پر دستخط سعودی بین الاقوامی فوجی نمائش کے تیسرے دن کے دوران کیے گئے، جو 6 سے 9 مارچ ریاض میں منعقد ہو رہی ہے۔

اس رپورٹ میں کہا گیا ہے؛ ان میں تین ارب سعودی ریال مالیت کی زمینی افواج کے لیے جنوبی کوریا کی کمپنی ہنوئی، 460 ملین ریال مالیت کی بونگ سن کے ساتھ اور سعودی بحریہ کے لیے 250 ارب ریال مالیت کی ایل جی نکس وون نامی کمپنی کے ساتھ معاہدہ شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی کا سعودی عرب کا غیر متوقع دورہ

نورینکو چائنا نے بھی ریاض کے ساتھ 430 ملین ریال کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں جن کا آرڈر جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ویپنز اینڈ ایمونیشن کے ذریعے کیا گیا ہے۔

رپورٹ میں معاہدوں کی تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔

پہلی بین الاقوامی فوجی نمائش 2022 اتوار کے روز ریاض میں اس ملک کے فوجی اور قومی حکام، عسکری محکموں اور سائنسی حلقوں کی شرکت کے ساتھ کھولی گئی۔

سعودیوں نے پہلے اعلان کیا تھا کہ انہوں نے ایک بڑی ملٹری انڈسٹریل کمپنی کی تعمیر شروع کر دی ہے جسے 2030 تک مکمکل کر دیا جائے گا اور یہ سعودی دفاعی اور فوجی صنعتوں میں بنیادی تبدیلی لائے گی۔

سعودی گورنمنٹ انویسٹمنٹ فنڈ نے اعلان کیا ہے کہ کمپنی ویژن 2030 پروگرام کے اختتام تک عسکری صنعت کے شعبے میں دنیا کی سرفہرست 25 کمپنیوں میں سے ایک بن جائے گی، جس سے سعودی عرب فوجی پرزہ جات اور آلات کا عالمی پروڈیوسر بن جائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button