دہشت گردی کے ان واقعات ان سے ملت جعفریہ کو ڈرایا نہیں جا سکتا، علامہ رضی جعفرنقوی
شیعیت نیوز: جعفریہ الائنس پاکستان نے پشاور میں امام بارگاہ میں ہونے والے دھماکے کے خلاف ملک بھر میں تین روزہ یوم سوگ منانے کا اعلان کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور جامع مسجد امامیہ خود کش حملہ، شیعہ علماءکونسل کے رہنما،ذاکر اہل بیتؑ مجاہد اکبر اخونزادہ بھی شہداء میں شامل
ترجمان کے مطابق جعفریہ الائنس کے صدر بزرگ عالم دین علامہ سید رضی جعفر نقوی نے کہا ہے کہ پشاور قصہ خوانی بازار میں ہونے والی دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، پشاور میں ہونے والا دھماکہ بدترین دہشت گردی ہے، مسجد و امام بارگاہ میں دہشت گردی کرنے والوں کا کسی بھی مذہب سے تعلق نہیں ہوتا، حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ واقعے میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتار کرکے پھانسی پر لٹکایا جائے، دہشت گردی کے ان واقعات ان سے ملت جعفریہ کو ڈرایا نہیں جا سکتا۔







