اہم ترین خبریںپاکستان

پشاور جامع مسجد امامیہ خود کش حملہ، شیعہ علماءکونسل کے رہنما،ذاکر اہل بیتؑ مجاہد اکبر اخونزادہ بھی شہداء میں شامل

ان کے خاندان کے ذرائع نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دھماکہ میں مجاہد اکبر اخونزادہ نے جام شہادت نوش کرلیا ہے

شیعیت نیوز: شیعہ جامع مسجد کوچہ رسالدار پشاور میں ہونے والے خودکش حملہ میں شیعہ علماء کونسل پاکستان ضلع پشاور کے صدر اور ذاکر اہل بیتؑ مجاہد اکبر اخونزادہ بھی شہید ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جامع مسجد کوچہ رسالدار پشاور میں ہونے والے خودکش حملہ میں شیعہ علماء کونسل کے ضلعی صدر اور خطیب اہلبیتؑ مجاہد اکبر اخونزادہ بھی شہید ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سانحہ جامع مسجد امامیہ پشاور،علامہ ساجد نقوی کا تین روزہ سوگ اور اتوار کو ملک گیر احتجاج کا اعلان

ان کے خاندان کے ذرائع نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دھماکہ میں مجاہد اکبر اخونزادہ نے جام شہادت نوش کرلیا ہے۔شہید مجاہد اکبر اخونزادہ تحریک جعفریہ پاکستان کےسابق مرکزی رہنما شہید زاہد حسین اخونزادہ کے فرزند اور ایس یو سی کے موجودہ مرکزی سیکریٹری اطلاعات زاہد علی اخونزادہ کے بڑے بھائی تھے۔

واضح رہے کہ اب تک کی اطلاعات کے مطابق دھماکہ میں 50 سے زائد نمازی شہید ہوچکے ہیں۔ اب تک کسی دہشتگرد گروپ نے دھماکہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button