اہم ترین خبریںپاکستان

پشاور امام بارگاہ میں ہونے والا دھماکہ کالعدم جماعتوں کو دی جانے والی چھوٹ کا نتیجہ ہے، آئی ایس او

ترجمان آئی ایس او نے مزید کہا کہ سرزمین پاکستان اب اس قسم کے دھماکوں کی متحمل نہیں ہوسکتی

شیعیت نیوز : امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کے ترجمان محمد حیدر نقوی نے پشاور کے قصہ خوانی بازار کوچہ رسالدار میں جامع مسجد و امام بارگاہ میں نماز جمعہ کے دوران دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت ایک بار پھر سے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل ناکام ہوگئی ہے، دھماکے میں ملوث دہشتگرد عناصر کو گرفتار نہیں کیا گیا تو ملک گیر احتجاج کی طرف جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور شیعہ مسجد میں دھماکہ، حکومت شہریوں کے تحفظ میں ناکام ہوگئی، علامہ اسداقبال زیدی

ترجمان آئی ایس او نے مزید کہا کہ سرزمین پاکستان اب اس قسم کے دھماکوں کی متحمل نہیں ہوسکتی، پشاور امام بارگاہ میں ہونے والا دھماکہ کالعدم جماعتوں کو دی جانے والی چھوٹ کا نتیجہ ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button