پشاور شیعہ مسجد میں دھماکہ، حکومت شہریوں کے تحفظ میں ناکام ہوگئی، علامہ اسداقبال زیدی

04 مارچ, 2022 10:02

شیعیت نیوز: شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ اسد اقبال زیدی نے کہا ہے کہ پشاور کے قصہ خوانہ بازار کوچہ رسالدار میں جامع مسجد میں نماز جمعہ کے دوران دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہیں، حکومت زخمیوں کو فوری اور بہترین طبی سہولیات فراہم کرے۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور، مسجد و امام بارگاہ امامیہ میں دوران نمازجمعہ دھماکہ، 30 مومنین شہید

ایک بیان میں صدر ایس یو سی سندھ کا کہنا تھا کہ حکومت ایک بار پھر سے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل ناکام ہوگئی ہے، حکومت سے پشاور دھماکے میں ملوث دہشتگردوں اور انکے سہولت کاروں کے خلاف بھرپور کارروائی کا مطالبہ کرتے ہیں، واقعہ میں ملوث دہشتگردوں اور انکے سہولت کاروں کے خلاف کارروائی کی جائے اور حقائق منظر عام لائے جائیں۔

6:38 صبح اپریل 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔