تیسری عالمی جنگ ایٹمی اور زیادہ تباہ کن ہوگی، روسی وزیر خارجہ سرگئی

04 مارچ, 2022 09:22

شیعیت نیوز: روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے خبردار کیا ہے کہ اگر تیسری عالمی جنگ ہوئی تو وہ ایٹمی ہتھیاروں سے لڑی جائے گی اور زیادہ تباہ کن ہوگی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے اجلاس سے ریکارڈ شدہ ویڈیو خطاب میں متنبہ کیا کہ تیسری عالمی جنگ چِھڑ سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کو دشمن نہیں بلکہ ممکنہ اتحادی کے طور پر دیکھتے ہیں، محمد بن سلمان

روسی وزیر خارجہ لاوروف نے یوکرین کی جانب سے ممکنہ طور پر ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال پر کہا کہ اگر تھرڈ ورلڈ وار ہوتی ہے تو وہ ایٹمی جنگ ہوگی اور سب کے لیے تباہ کن ثابت ہوگی۔

آسٹریلیا کی جانب سے یوکرین کو ایٹمی ہتھیاروں کی فراہمی کے اعلان پر روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے دھمکی دی کہ اگر یوکرین نے جوہری ہتھیار حاصل کیے تو اسے حقیقی معنوں میں خطرے کا سامنا کرنا پڑے گا۔

روسی وزیر خارجہ لاوروف نے مزید کہا کہ مغربی ممالک کی جانب سے عائد کی جانے والی پابندیوں کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں، تاہم امید ہے کہ روسی ایتھلیٹس، کھلاڑیوں، صحافیوں اور نمائندوں کو نشانہ نہیں بنایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : کوئٹہ میں 2 شیعہ ہزارہ جوانوں کی ٹارگٹ کلنگ ، علامہ راجہ ناصرعباس کی مذمت، قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ

وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے یوکرین میں حملے کا دفاع کیا اور اپنی فوجی کارروائی کو خصوصی ملٹری آپریشن قرار دیتے ہوئے کہا کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے الزامات بے بنیاد ہیں۔

واضح رہے کہ روس کے یوکرین پر حملوں کا ساتواں روز ہے، جس پر مغربی ممالک صدر پوٹن سمیت روسی بینکوں، کمپنیوں، تاجروں اور اداروں پابندیاں عائد کرچکے ہیں، جبکہ روسی افواج دوسرے بڑے شہر خارکیف میں داخل ہوچکی ہیں۔

10:04 صبح اپریل 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔