کوئٹہ میں 2 شیعہ ہزارہ جوانوں کی ٹارگٹ کلنگ ، علامہ راجہ ناصرعباس کی مذمت، قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ

03 مارچ, 2022 00:28

شیعیت نیوز: کوئٹہ میں شیعہ ہزارہ نوجوانوں کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعہ پر مجلس وحدت مسلمین کا شدید ردعمل۔سربراہ ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کہا ہے کہ فاطمہ جناح روڈ کوئٹہ پر دہشت گردی کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

ان کاکہنا تھا کہ تشیع کے خلاف سرگرم عناصر کے سامنے قانون نافذ کرنے والے ادارے کیوں بے بس ہیں،دہشت گردی کا مکمل خاتمہ تکفیری دہشت گردوں کے خاتمے سے مشروط ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم عمران خان کی جانب سےامریکا بہادر کو آڑے ہاتھوں لیئے جانے کے بعد کوئٹہ میں دہشت گردحملہ ، 2 شیعہ ہزارہ سمیت 3سکیورٹی اہلکارشہید

انہوں نے مزید کہا کہ اسلام کے نام پر کلمہ گوہوں کو ذبح کرنے والے دین اسلام کے چہرے پر بدنما داغ ہیں، دہشت گردی میں ملوث افراد کی فوری گرفتاری اور سخت سزاؤں کا مطالبہ کرتا ہوں۔

8:11 صبح اپریل 17, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔