مشرق وسطی

امریکہ یوکرائن کے بحران کو طول دینے کی کوشش کر رہا ہے، فیصل مقداد

شیعیت نیوز: شام کے وزیر خارجہ فیصل مقداد نے کہا ہے کہ امریکہ یوکرائن کے بحران کو طول دینے کی کوشش کر رہا ہے۔

فیصل مقداد نے امریکہ کی طرف سے خطے میں بحران پیدا کرنے کے اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ یوکرائن کے بحران کو طول دینے کی تلاش و کوشش کررہا ہے۔

یوکرائن کے بحران کو طول دینے کی ذمہ داری امریکہ پر عائد ہوگی۔

فیصل مقداد نے شام کے مشرق میں امریکہ کی غیر قانونی موجودگی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ شام میں دہشت گردوں کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے اور وہ شامی عوام کی ثروت اور دولت کو لوٹ رہا ہے۔

اس سے قبل شام کے صدر بشار اسد نے روس کے صدر ولادیمیر پوتین کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے یوکرائن میں روس کے فوجی آپریشن کی بھر پور حمایت کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کو دشمن نہیں بلکہ ممکنہ اتحادی کے طور پر دیکھتے ہیں، محمد بن سلمان

دوسری جانب شام کے فوجیوں نے اپنے ملک میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے والے امریکی لٹیرے فوجیوں کے قافلے کا راستہ روک کر انہیں پسپائی پر مجبور کر دیا۔

شام کی خبر رساں ایجنسی سانا کے مطابق، شامی فوج کے جوانوں نے کل دہشت گرد امریکی فوجیوں کے اس قافلے کو روک دیا جو شمال مشرقی شام کے صوبہ الحسکہ کی جانب بڑھنے کی کوشش کر رہا تھا۔

یہ امریکی فوجی کارواں الحسکہ کے قامشلی کے دیہی علاقوں ’’الصالحیه‘‘ اور ’’الدعدوشیه‘‘ میں جانا چاہتا تھا۔ شام کے شمال مشرقی علاقے کے عوام اس سے پہلے کئی بار امریکی فوجیوں کے کارواں کو علاقے میں داخل ہونے سے روک چکے ہیں۔ اس کی اہم وجہ یہ ہے کہ امریکی فوجی غیر قانونی طریقے سے اس علاقے کے تیل اور دیگر ذخائر کی لوٹ مار کر رہے ہیں۔

اس کے علاوہ وہ کئی بار مقامی افراد کے خلاف کارروائیاں بھی انجام دے چکے ہیں۔ ابھی حال ہی میں امریکی فوجیوں کو شام میں داعش کے دہشت گردوں کو منتقل کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

شام کے عوام کا خیال ہے کہ ملک میں دہشت گردوں کی کمر ٹوٹنے کے ساتھ ہی امریکی فوجیوں نے ان کی جگہ لے لی ہے اور وہ وہاں پر تیل کی چوری کے علاوہ دہشت گردانہ کارروائیاں بھی انجام دیتے رہتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button