اہم ترین خبریںپاکستان

ننکانہ انٹر چینج کے قریب فائرنگ کے تبادلے میں لشکر جھنگوی کے 3 دہشت گرد ہلاک

ننکانہ صاحب انٹر چینج کے قریب سی ٹی ڈی کے اہلکاروں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے کے بعد لشکر جھنگوی کے تین دہشت گرد مارے گئے

شیعیت نیوز : سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق ننکانہ صاحب انٹر چینج کے قریب خفیہ اطلاع پر آپریشن کے دوران لشکر جھنگوی کے دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی کی ٹیم پر فائرنگ کی۔

تینوں دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔

سی ٹی ڈی نے جائے وقوعہ سے تین دستی بم، ڈیٹونیٹرز، دو رائفلیں، گولیاں، دھماکہ خیز مواد اور دیگر سامان برآمد کر لیا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد لاہور میں بڑے حملے کا منصوبہ بنا رہے تھے جسے اس کارروائی سے ناکام بنا دیا گیا۔

اس سے قبل سی ٹی ڈی پنجاب نے القاعدہ کے بانی اسامہ بن لادن کے قریبی ساتھی امین الحق کو گرفتار کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : شیعہ نسل کشی میں ملوث کالعدم لشکر جھنگوی کراچی کا تکفیری امیر حافظ قاسم رشید واصل جہنم

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عثمان اکرم گوندل نے بتایا کہ القاعدہ کے اہم کارندے امین الحق کو گزشتہ روز حراست میں لیا گیا تھا۔

گرفتار القاعدہ کارندے کا نام امریکہ اور یورپی یونین کو مطلوب دہشت گردوں کی فہرست میں شامل ہے۔

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عثمان اکرم گوندل نے مزید کہا کہ گرفتاری کو ایک اہم پیش رفت قرار دیتے ہوئے سی ٹی ڈی نے معاملے کی تحقیقات کا آغاز کیا۔

سی ٹی ڈی پنجاب نے جولائی میں صوبے کے مختلف شہروں میں 449 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں 38 دہشت گردوں کو گرفتار کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button