اہم ترین خبریںپاکستان

تحریک انصاف کا احتجاج، ایم ڈبلیو ایم کے علامہ احمد اقبال رضوی مینار پاکستان پہنچ گئے

لاہور سے وکلا سمیت متعدد کارکنوں کو گرفتار بھی کیا گیا جبکہ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر احمد خان بھچر کو ریلوے اسٹیشن سے پولیس نے حراست میں لے لیا۔

شیعیت نیوز: پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے احتجاج کی کال پر گذشتہ روز لاہور کے مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہرے ہوئے

جن کو پولیس نے لاٹھی چارج اور شیلنگ کرکے منتشر کرنے کی کوشش کی، تاہم پی ٹی آئی کے کارکنوں اور پولیس کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ دن بھر جاری رہا۔

لاہور سے وکلا سمیت متعدد کارکنوں کو گرفتار بھی کیا گیا جبکہ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر احمد خان بھچر کو ریلوے اسٹیشن سے پولیس نے حراست میں لے لیا۔

اسی طرح مجلس وحدت مسلمین کے کارکنان اور رہنماء بھی احتجاج کا حصہ رہے۔

راستوں کی بندش کے باوجود ایم ڈبلیو ایم کے وائس چیئرمین علامہ احمد اقبال رضوی کارکنوں کے ہمراہ مینار پاکستان پہنچے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی جلسے کی تقاریر سیاسی خودکشی کے برابر ہیں، خواجہ آصف

اس موقع پر گفتگو میں علامہ احمد اقبال رضوی کا کہنا تھا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی فسطائیت، ظلم و جبر، ناانصافی اور غیر قانونی نام نہاد آئینی ترمیم کیخلاف مینارِ پاکستان میں رات گئے تک احتجاج جاری رکھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پولیس کی جانب سے شدید شیلنگ اور سینکڑوں گرفتاریوں کے باوجود عوامی جذبے کو شکست نہیں دی جا سکتی۔

انہوں نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم کے کارکنان عمران خان کیساتھ ہیں، اور ان شاء اللہ فارم 47 کی پیداوار مینڈیٹ چور حکومت کو گھر بھیج کر دم لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی رہائی تک احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button