چاقو سے حملے کے الزام میں بیت المقدس سے فلسطینی شخص گرفتار

04 مارچ, 2022 07:28

شیعیت نیوز: مقبوضہ بیت المقدس کے شمال مشرق میں واقع قصبہ حزما میں چھرا گھونپنے کا واقعہ پیش آیا۔ واقعے میں ایک فلسطینی شخص نے یہودی آباد کار کو مبینہ طور پر زخمی کر دیا گیا۔

عبرانی اخبار ’یدیعوت احرونوت‘ نے اطلاع دی ہے کہ قابض اسرائیلی فوج نے بیس سال کی عمر میں ایک فلسطینی شخص کو القدس میں شعفاط پناہ گزین کیمپ میں اس کے گھر سے اس بہانے سے گرفتار کیا کہ اس نے جمعرات کی صبح حزما چوکی کے قریب چاقو سے حملہ کیا۔

عبرانی ویب سائٹ کے مطابق، فلسطینی شخص نے ایک اسرائیلی آباد کار پر تیز دھار آلے سے وار کیا جس سے اس کی گردن پر زخم آیا۔اس حملے میں ایک اسرائیلی آباد کار زخمی ہوا۔ زخم کھا کر آباد کار حزما چوکی پر گیا، جہاں سے اسے شعاری تسیدیک شفا خانے منتقل کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس کے مشرق میں حزما چوکی کے قریب چوبیس گھنٹے قبل بھی چاقو سےحملہ کیا گیا تھا۔

اسرائیلی اخبار دی یروشلم پوسٹ نے کہا ہےکہ زخمی آباد کار کی عمر 40 سال ہے۔ اسے معمولی زخم آئے۔

جمعرات کی شام اسرائیلی قابض حکام نے دو یروشلم قیدیوں معاذ مجاہد المطاری اور محمد شریف المطاری کو 20 ماہ کی حراست کے بعد مقبوضہ بیت المقدس کے شمال مغرب میں واقع بیت عنان قصبے سے رہا کیا۔

یہ بھی پڑھیں : غرب اردن میں پھر سے انتفاضہ کا آغاز ضروری ہو گیا ہے، فلسطینی تنظیم

دوسری جانب الخلیل کے علاقے باب الزاویہ پر اسرائیلی افواج (آئی او ایف) کے چھاپے اور بعدازاں ربڑ چڑھی دھاتی گولیاں چلانے سے دو صحافی زخمی ہو گئے۔ آنسو گیس کے اندھا دھند استعمال کی وجہ سے درجنوں فلسطینیوں کو  سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔

جھڑپیں اس وقت شروع ہوئیں جب فوجیوں نے شہر میں قیدیوں کی حمایت میں نکالیا گیا مارچ پُرتشدد طریقے سے دبانےکی کوشش کی۔

صحافت سے وابستہ عبدالمحسن شلالدہ کو ہاتھ میں ربڑ کی گولی لگی، ایک دوسرے صحافی مصعب شاور کا پاؤں بری طرح زخمی ہوا۔ دونوں کو علاج کے لیے قریبی ہسپتال لے جایا گیا۔

گذشتہ کئی دنوں سے فلسطینی قیدی احتجاج کر رہے ہیں۔ ان سے اظہارِ یکجہتی میں یہ مارچ کیا گیا ہے۔ احتجاجی مارچ میں اسرائیلی جیل سروس کے تعزیری اقدامات مسترد کرنے کا اعلان کیا گیا۔

اسرائیلی جیلوں میں اس وقت 4500 فلسطینی قید ہیں۔ قیدیوں میں 34 خواتین اور 180 معصوم بچے بھی شامل ہیں۔

 

9:10 شام اپریل 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔