اسرائیلی ریاستی دہشت گردی میں مزید تین فلسطینی شہید

03 مارچ, 2022 11:46

شیعیت نیوز: اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں مزید تین فلسطینی شہری شہید ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق غرب اردن کے شمالی شہر جنین میں قائم جنین کیمپ میں اسرائیلی فوج کی ایک وحشیانہ کارروائی کے دوران بدھ کی صبح دو فلسطینی شہید ہوگئے۔

اس واقعے سے ایک روز قبل فلسطینی اتھارٹی کی پولیس اور مسلح افراد کے درمیان تصادم ہوا تھا۔

مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ شہید ہونے والے فلسطینیوں کی شناخت عبداللہ الحصری اور شادی نجم کے ناموں سے کی گئی ہے۔

قبل ازیں فلسطین کے مقبوضہ الخلیل شہر میں بیت فجار کے مقام پر فوجیوں نے اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک فلسطین کو شہید کر دیا۔ شہید فلسطینی کی شناخت عمار شفیق ابو عفیفہ کے نام سے کی گئی ہے۔

بدھ کی صبح شہید ہونے والے عبداللہ الحصری اور شادی نجم اسرائیلی فوج کے ساتھ مسلح تصام میں مارے گئے۔

یہ بھی پڑھیں : حماس کا جمعہ کو فلسطین میں دفاع قبلہ اوّل کے لیے نفیر عام کا اعلان

دوسری جانب فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں قابض اسرائیلی فوج اور نقاب وش افراد کے درمیان جھڑپیں ہوئیں، جس کے دوران ایک فوجی گاڑی کو آگ لگا دی گئی، جب کہ ایک نوجوان شدید زخمی ہوا۔

برقعہ قصبے کے فلسطینی شہریوں نے برقعہ میں قابض اسرائیلی فوج کی ایک فوجی جیپ کو آگ لگانے والے بموں سے نشانہ بنانے کے بعد سے اسے نذرآتش کردیا۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ ایک مقامی نوجوان احمد حکمت سیف جس کا تعلق برقہ گاؤں سے ہے قصبے کے داخلی دروازے پر جھڑپ کے دوران ران پیٹ اور کمر میں 3 گولیاں لگنے سے زخمی ہوگیا۔

نوجوان کو نجاح اسپتال لے جایا گیا، جہاں اس کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔

ادھر فلسطینی قیدیوں کی حمایت میں نکالی گئی ایک ریلی میں شرکت کے دوران متعدد شہری  آنسو گیس کی شیلنگ سے متاثر ہوئے۔

1:46 صبح اپریل 16, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔