حماس کا جمعہ کو فلسطین میں دفاع قبلہ اوّل کے لیے نفیر عام کا اعلان
شیعیت نیوز: اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے ثابت قدم فلسطینی قوم، بیت المقدس اور مقبوضہ مغربی کنارے کے مرابطین، اندرون فلسطین سے تعلق رکھنے والے فلسطینی مسلمانوں سے کل جمعہ کے روز نفیر عام کے موقعے پر مسجد اقصیٰ میں جمع ہونے کی اپیل کی ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق کل جمعہ کے روز ’مسجد اقصٰ کی فتح قریب ہے‘ کے عنوان سے نفیر عام کیا جائے گا اور اسے کامیاب بنانے کے لیے فلسطین بھر کے مسلمانوں سے نماز فجر سے ہی مسجد اقصیٰ میں جمع ہونے کی پیل کی جاتی ہے۔
حماس کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک ایسے وقت میں جب ہم اپنے انتفاضہ پسند عوام کو سلام پیش کرتے ہیں اور (فجر عظیم مہم) کے ذریعے القدس اور الاقصیٰ کی فتح میں ان کی تخلیقی صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہیں ہم اس بات پر زور دیتے ہیں کہ یہ مبارک مہم ایک عظیم تحریک کی نمائندگی کرتی ہے جو قابض صیہونی ریاست اور اس کے لیڈروں کے لیے بڑے چیلنج کا پیغام ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ اسرائیلی فوج اور اسرائیلی ریاست کے لیے ایک تنبیہ ہے کہ الاقصیٰ اور المرابطین پر حملہ ایک سرخ لکیر ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایران کے ساتھ صلاح و مشورے کا عمل جاری رہے گا، شامی صدر بشار اسد
حماس نے اس بات پر زور دیا کہ وہ اپنی پوری طاقت کے ساتھ اس کا دفاع کرے گی۔ الاقصیٰ کے لیے جان وتن ہرچیز کی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔ ’’القدس کی تلوار‘‘ دشمن کے سامنے کھلی رہے گی، جب تک کہ وطن کی زمین اور مقدسات کی آزادی نہیں ہو جاتی اور فلسطینی قوم واپس اپنے وطن میں آباد نہیں ہوجاتے۔
حماس نے اس بات کا اعادہ کیا کہ مسجد اقصیٰ کے خلاف صیہونیوں کی مسلسل خلاف ورزیاں اور جارحیتیں مایوس کن کوششیں ہیں جو ناکامی اور مایوسی کا باعث بنیں گی اور تاریخی علامتوں اور حقائق کو مٹانے یا ہمارے عزم کو کمزور کرنے میں کامیاب نہیں ہوں گی۔ فلسطینی قوم اور ان کے عزائم شکست دینے میں ناکامی کا باعث بنیں۔






