ایران کے ساتھ صلاح و مشورے کا عمل جاری رہے گا، شامی صدر بشار اسد

03 مارچ, 2022 11:26

شیعیت نیوز: شام کے صدر نے علاقے کے حالات کے بارے میں ایران کے ساتھ مسلسل صلاح و مشورے جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

سیاسی امور میں ایران کے نائب وزیر خارجہ علی اصغر خاجی نے دمشق میں شام کے صدر بشار اسد سے ملاقات کی۔

اس ملاقات میں شام کے صدر اور ایران کے نائب وزیر خارجہ نے یوکرین کے تازہ ترین حالات اور بحران پیدا کرنے میں امریکہ اور نیٹو کے کردار نیز اس بحران کے علاقائی و بین الاقوامی نتائج کے بارے میں بات چیت کی۔

شام کے صدرنے علاقے اور دنیا کے حالات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے ایران اور شام کے اسٹریٹیجک تعلقات اور دونوں ملکوں کے درمیان صلاح و مشورے کے تسلسل پر زور دیا۔

بشار اسد نے دیگر ممالک کے ساتھ حکومت شام کے تعلقات میں فروغ آنے کا ذکرتے ہوئے کہا کہ شام کو الگ تھلگ کرنے کی مغربی پالیسی ناکام ہو چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : داعش کے حامیوں کی سعودی عرب میں شیعہ مسلمانوں کے خلاف کانفرنسوں میں شرکت

دوسری جانب شام کے دارالحکومت دمشق میں ایک شاپنگ سینٹر میں آتشزدگی سے 11 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق شام کی وزارت داخلہ نے بیان میں کہا کہ دمشق میں پیش آنے والا واقعہ حالیہ برسوں میں آگ لگنے کا بدترین واقعہ ہے۔

ڈائریکٹرسول ڈیفنس احمد عباس نے کہا کہ جاں بحق افراد میں سے اکثر سیکیورٹی گارڈز یا 6 منزلہ عمارت میں کام کرنے والے افراد تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہ ہوسکی۔

شامی وزارت داخلہ نے بتایا کہ آتشزدگی سے قیمتی اشیا خاکستر ہوگئی ہیں، جس میں کپڑے، کاسمیٹک اور دیگر مصنوعات شامل ہیں۔

وزارت داخلہ نے بیان میں کہا کہ آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لیے تفتیش کی جا رہی ہے۔

ایک عینی شاہد نے بتایا کہ آگ ابتدائی طور پر عمارت کی آخری منزل پر لگی تھی اور تیزی سے پوری عمارت کو لپیٹ میں لے لیا۔ ڈائریکٹر سول ڈیفنس عباس نے بتایا کہ آگ بجھانے کے لیے 25 فائر انجن نے تندہی سے کام کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ آگ پر قابو پانے کے لیے ہمیں تقریباً 4 گھنٹے لگے، دھواں بھرنے کے باعث دم گھٹنے سے اکثر اموات ہوئیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس ستمبر میں دمشق کے اولڈ سٹی کے علاقے میں فیبرک ویئرہاؤس میں آگ سے تباہی مچی تھی جہاں امدادی کاموں کے دوران فائر بریگیڈ کا ایک اہلکار جبکہ دو شہری بھی جاں بحق ہوگئے تھے۔

1:52 صبح اپریل 16, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔