اہم ترین خبریںپاکستان

3مارچ 2013، بھیانک ترین سانحہ عباس ٹاؤن کوآج 9برس مکمل،دہشتگرد تاحال قانون کی گرفت سے آزاد

سکیورٹی اداروں نے ان 9 برسوں میں کالعدم سپاہ صحابہ ، لشکر جھنگوی اور ایک لسانی دہشتگرد جماعت کے درجنوں دہشتگردوں کی گرفتاریاں ظاہر کیں لیکن کسی ایک مجرم کوبھی تختہ دار پر نہیں چڑھایا گیا

شیعیت نیوز:3مارچ 2013، بھیانک ترین سانحہ عباس ٹاؤن کوآج 9برس مکمل،دہشتگرد تاحال قانون کی گرفت سے آزاد۔ اس ہولناک بم دھماکے میں 54 مومنین شہید جبکہ 60 سے زائد زخمی ہوئےتھےجن کے ورثاء آج بھی ریاست پاکستان سےانصاف کے متقاضی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سانحہ عباس ٹاؤن کراچی میں بارود سے بھری گاڑی کو اقراءسٹی کے مین گیٹ کے سامنے ریموٹ کنٹرول سے اڑایا گیا جس کے بعد چاروں طرف تباہی اور قیامت صغریٰ کے مناظردیکھے گئے۔دھماکے کے مقام پر نصب پی ایم ٹی بم دھماکے کی شدت اور بارودی مواد کے باعث پرروز دھماکے سے پھٹ گئی جس نے مزید تباہی کا سامان کیا۔

دھماکہ اتنا شدید تھا کہ چاروں طرف آگ ہی آگ تھی اطراف میں موجود فلیٹوں کی نچلی اور بالائی تمام منزلیں آگ کے شعلوں میں گھری ہوئی تھیں ، فلیٹوں کے نیچے موجود دکانیں مکمل طور پر تباہ ہوچکی تھیں جن میں موجود مالکان اور خریداروں کی لاشیں پھنسی ہوئی تھیں ۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم عمران خان کی جانب سےامریکا بہادر کو آڑے ہاتھوں لیئے جانے کے بعد کوئٹہ میں دہشت گردحملہ ، 2 شیعہ ہزارہ سمیت 3سکیورٹی اہلکارشہید

جائے حادثہ کے نزدیک موجود تمام فلیٹس کی بنیادیں بھی ہل کر رہ گئیں تھیں، اقراءسٹی کے اندر موجود فلیٹس کی بنیادی منزلیں دھنس گئیں جو آج تک اسی حالت میں موجود ہیں ۔

تمام شہداءکی اجتماعی نماز جنازہ شاہراہ پاکستان پر ادا کی گئی تھی جس میں عوام کی شرکت نے ماضی کے تمام ریکارڈز توڑ ڈالے تھے، اتنی بڑی تعداد میں شیعہ سنی عوام کا اس اجتماع میں شریک ہونا اس سانحے میں ملوث تکفیری دہشتگردعناصر کے منہ پر تماچہ تھا۔

واضح رہے کہ آج9برس بیت جانے کے باوجوددیگر سانحات کی طرح اس اندہوناک سانحے میں ملوث مجرم بھی تاحال قانون کے مطابق اپنے انجام تک پہنچے میں تاحال ناکام ہیں، سکیورٹی اداروں نے ان 9 برسوں میں کالعدم سپاہ صحابہ ، لشکر جھنگوی اور ایک لسانی دہشتگرد جماعت کے درجنوں دہشتگردوں کی گرفتاریاں ظاہر کیں لیکن کسی ایک مجرم کوبھی تختہ دار پر نہیں چڑھایا گیا۔اس لرزہ خیر سانحے کے متاثرہ سینکڑوں عوام آج بھی ریاست پاکستان سے انصاف کے طلبگارہیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button