اہم ترین خبریںپاکستان

وزیر اعظم عمران خان کی جانب سےامریکا بہادر کو آڑے ہاتھوں لیئے جانے کے بعد کوئٹہ میں دہشت گردحملہ ، 2 شیعہ ہزارہ سمیت 3سکیورٹی اہلکارشہید

واضح رہے کہ ملک کی موجودہ کشیدہ سیاسی صورت حال اور گذشتہ روز وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے عالمی دہشت گرد امریکاکو کھری کھری سنانے کے بعد آج کوئٹہ میں دہشت گردی کی یہ واردات کسی بڑے خطرے کا پیش خیمہ ثابت ہوسکتی ہے۔

شیعیت نیوز: امریکا ، سعودیہ اور بھارت نواز تکفیری وہابی دہشت گرد ایک بار پھر سرگرم، وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے امریکا بہادر کو آڑے ہاتھوں لینے کےبعد کوئٹہ میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ اور سکیورٹی اہلکاروں پر حملے کی لرزہ خیزواردات۔ کالعدم سپاہ صحابہ /لشکر جھنگوی کے مسلح دہشت گردوں کی فاطمہ جناح روڈ پرقائم ایک دکان میں گھس کراندھادہند فائرنگ 2 شیعہ ہزارہ عزادار شہید ۔ بعد ازاں اسی مقام پر آئی ای ڈی ڈیوائس بلاسٹ میں ڈی ایس پی سمیت 3 اہلکار اور شہری شہید، دو پولیس اہلکاروں سمیت 24 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کالعدم سپاہ صحابہ /لشکر جھنگوی کےسفاک دہشت گردوں نے فاطمہ جناح روڈ کوئٹہ پر پاک چپل بوٹ کے دکان میں  گھس کر اندھا دہند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں موقع پر موجود 2 شیعہ ہزارہ شہری علی محمد اور اس کا شاگرد شہید ہوگئے۔

مسلح دہشت گرد باآسانی موقع سے فرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔ واقعہ کی اطلاع پر عوام الناس اور پولیس حکام جب موقعہ پر پہنچے تو دہشت گردوں کی جانب سے دکان کے اندر رکھی گئی ریمورٹ کنٹرول IEDبوزنی تقریباً 3کلو گرام بمعہ بال بیرنگ کا دھماکہ کیا گیاجس کے نتیجے میں ایک پولیس افسر ایکٹنگDSPکرائم برانچ اجمل ندیم سمیت (03) افراد شہید جبکہ دو پولیس اہلکاروں سمیت (24) افراد زخمی ہوگئے ہیں جنہیں سول ہسپتال اور CMHمنتقل کیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیں: اپوزیشن جماعتیں بلاوجہ سیاسی بحران پیدا کرکے ملک کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہی ہیں، علامہ عبد الخالق اسدی

واضح رہے کہ ملک کی موجودہ کشیدہ سیاسی صورت حال اور گذشتہ روز وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے عالمی دہشت گرد امریکاکو کھری کھری سنانے کے بعد آج کوئٹہ میں دہشت گردی کی یہ واردات کسی بڑے خطرے کا پیش خیمہ ثابت ہوسکتی ہے۔

ایک جانب اپوزیشن جماعتیں تحریک انصاف کی موجودہ حکومت کے خلاف صف آراء ہیں دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان موجودہ معاشی وسیاسی بحران کا ذمہ دار کھلے عام امریکا کو ٹہرارہے ہیں۔ جو کہ کسی صورت امریکا اور اس کے حواریوں کوبرداشت نہیں ہے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button