بھارت و سعودی نوازدہشت گردوں کے حملے میں 2 سکیورٹی اہلکار شہید 2 زخمی
شیعیت نیوز: بھارت و سعودی نوازکالعدم تنظیم کے دہشتگردوں کی جانب سے ضلع آواران میں سکیورٹی فورسز پر حملے کی اطلاع ملی ہے۔ جس میں سکیورٹی فورسز کے دو اہلکار شہید، جبکہ دو زخمی ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ضلع آواران کے تحصیل جھاؤ کے علاقے چنال گزی میں دہشتگردوں نے آج شام پاکستانی فوج کو دھماکہ خیز مواد سے نشانہ بنایا ہے۔ دہشتگردوں نے سکیورٹی فورسز کی چوکی میں دھماکہ خیز مواد نصب کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: عوام کا جینا مشکل ہوچکا ہے، حکومت اور اپوزیشن آپس میں سیاسی پنجہ آزمائی میں لگے ہوئے ہیں، علامہ ناظرتقوی
جس کے دھماکے سے سکیورٹی فورسز کے دو اہلکار زخمی ہوگئے، جبکہ دو اہلکار موقع پر ہی شہید ہوگئے۔ سرکاری ذرائع یا آئی ایس پی آر نے تاحال واقع کی تصدیق نہیں کی ہے۔







