عوام کا جینا مشکل ہوچکا ہے، حکومت اور اپوزیشن آپس میں سیاسی پنجہ آزمائی میں لگے ہوئے ہیں، علامہ ناظرتقوی

02 مارچ, 2022 11:14

شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری علامہ ناظر عباس تقوی کا کہنا ہے کہ اس وقت وطن عزیز پاکستان معاشی اور سیاسی بحران کا شکار ہے، حکمران عوامی مسائل کو حل کرنے کے بجائے اپنے اپنے سیاسی ایجنڈے کو آگے بڑھانے میں لگے ہوئے ہیں، اس وقت پاکستان میں عوام کا جو بنیادی ترین مسئلہ ہے وہ مہنگائی ہے، مہنگائی سے نمٹنے کے خلاف نہ اپوزیشن اور نہ ہی حکومت کے پاس کوئی بھی بہتر حکمت عملی موجود ہے، روپے کی قدر میں کمی ہو رہی ہے اور وزیراعظم کے اعلان کے بعد اگر پیٹرول سستا بھی ہوگیا لیکن اشیائے خورد و نوش کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کر رہی ہیں، اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ حکومت کے پاس اس سسٹم کو ٹھیک کرنے کے لئے کوئی سسٹم موجود نہیں، ایک غریب آدمی جس کی تنخواہ بیس ہزار روپے ہے وہ کیسے اس مہنگائی کے زمانے میں اپنے بچوں کو تعلیم، یوٹیلیٹی بلز و صحت کی سہولیات دے سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایم ڈبلیوایم کی جانب سے شیعہ حقوق اور عقائد کے تحفظ کیلئےعظمت قرآن واہل بیتؑ کانفرنس کا اعلان

انہوں نے کہا کہ عوام کا جینا مشکل ہوچکا ہے، حکومت اور اپوزیشن آپس میں سیاسی پنجہ آزمائی میں لگے ہوئے ہیں، عوام کی کسی کو بھی فکر نہیں ہے، قرآن میں ہے کہ جو قومیں اپنی حالت نہیں بدلتی خدا بھی ان کی حالت نہیں بدلتا، عوام کو اپنی جدوجہد پر اعتماد کرنا ہوگا، عوامی جدوجہد کے ذریعے ہی پاکستان کے مسائل کو حل کیا جا سکتا ہے لہذا عوام اپنے حقوق کے لئے جدوجہد و کوششیں کریں، اگر عوام اپنے حق کو حاصل کرنے کے لئے میدان حق میں نکلے تو پاکستان کی تقدیر بدلے گی، عوام کو اپنی جدوجہد کا آغاز کرنا ہوگا اور اپنے حصول کے لئے آئین اور قانون میں رہتے ہوئے کوششیں کرنا ہوں گی تو عوام کے مسائل بھی حل ہونگے۔

3:31 صبح اپریل 16, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔