یوکرائن میں محصور پاکستانی طلبہ کی باحفاظت واپسی کو فی الفور یقینی بنایا جائے،مرکزی صدر آئی ایس او زاہد مہدی
شیعیت نیوز: امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر زاہد مہدی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ یوکرائن میں محصور پاکستانی طلبہ کی باحفاظت واپسی فی الفور یقینی بنائی جائے۔ لاہور میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے زاہد مہدی کا کہنا تھا کہ یوکرائن میں دو ہزار سے زائد طلبہ پھنسے ہوئے ہیں، لیکن حکومت نے کوئی اقدام نہیں کیا۔
یہ بھی پڑھیں: جی بی عبوری صوبہ کا اعلان تحریک کی جدوجہد کے دیرینہ مطالبے کی جانب ایک قدم ہے، علامہ ساجد نقوی
انہوں نے کہا کہ یوکرائن میں پاکستانی سفیر کا رویہ بھی افسوس ناک ہے کہ طلبہ کو اس نے بے یارو مدد گار چھوڑ دیا۔ زاہد مہدی کا کہنا تھا کہ پاکستانی طلبہ کو حکومتی خرچ پر وطن واپس لایا جائے اور ان کو درپیش مسائل حل کئے جائیں اور یوکرائن میں پاکستانی سفیر سے بھی اس کی غفلت پر باز پُرس کی جائے۔







