مسجدالاقصیٰ کے لئے اسرائیل کے خلاف بر سر پیکار ہیں ، فلسطینی استقامتی تحریک حماس

01 مارچ, 2022 05:54

شیعیت نیوز: فلسطینی استقامتی تحریک حماس نے مسجد الاقصیٰ کو غاصب صیہونی حکومت کے خلاف فلسطینی عوام کی جنگ و جدوجہد کی بنیاد بتایا ہے۔

فلسطین کے انفارمیشن سنٹر کی رپورٹ کے مطابق، فلسطینی استقامتی تحریک حماس نے ایک بیان جاری کرکے مسجدالاقصی اور فلسطینی نمازیوں کے خلاف جارحیتوں کے نتائج کی بابت خبردار کیا ہے۔

اس بیان میں تحریک حماس نے کہا ہے کہ دشمن کے خلاف جدوجہد اور مسجدالاقصی کا دفاع مسلم امہ اور فلسطینیوں کا فریضہ ہے تاکہ اس مقدس مقام کو غاصبوں کے قبضے سے آزاد کرایا جا سکے۔ مسجدالاقصیٰ نہ صرف فلسطینیوں بلکہ دنیا بھر کے مسلمانوں کے لئے ایک مقدس مقام ہے اور صیہونی حکومت اس مقدس مقام کو مٹانا چاہتی ہے، لیکن فلسطینی عوام کی استقامت و بیداری نے اسرائیلی حکومت کو ناکام اور شکست سے دوچار کردیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ مسجدالاقصیٰ اسلامی و فلسطینی تشخص کی اصلی علامت کے طور پر پہچانی جاتی ہے، فلسطینی عوام خاص طور پر جمعے کو صیہونی حکومت کے جارحانہ اقدامات کے مقابلے میں باہمی اتحاد ویکجہتی کا مظاہر ہ کرنے کے لئے مسجد الاقصی میں بڑے پیمانے پر جمع ہوتے اور نماز جمعہ ادا کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : عید بعثت منا رہے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوجیوں کا حملہ، دسیوں زخمی

دوسری جانب مسجد اقصیٰ کے امام اور مبلغ الشیخ عکرمہ صبری نے پیر کے روز اس بات کی تصدیق کی ہے کہ مسجد اقصیٰ مبارک صرف مسلمانوں کے لیے ہے اور اس پر کوئی سمجھوتہ اور مذاکرات نہیں کیے جا سکتے۔

الشیخ صبری نے "مزاحمت آزادی کی راہ ہے” کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسجد اقصیٰ کسی سمجھوتے اور مذاکرات سے مشروط نہیں ہے اور بیت المقدس کے لوگ اپنے عہد اور وعدے پر قائم ہیں۔

ان کا خیال ہے کہ قوم کو اس اسلامی بیانیے کو پھیلانے کی ضرورت ہے جو کتاب و سنت پر مبنی ہو اور جو پاک سرزمین پر مسلمانوں کے جائز حق کی تصدیق کرتی ہو۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ فلسطینی ایک قوم ہیں اور عرب عوام اور پوری اسلامی ملت  کا حصہ ہیں۔

11:15 شام اپریل 20, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔