مقبوضہ فلسطین

القدس سے متعلق فرانسیسی وزیراعظم کے بیان فلسطینی سراپا احتجاج

شیعیت نیوز: فرانسیسی وزیراعظم جین کاسٹکس کے مقبوضہ بیت المقدس سے متعلق ایک متنازع بیان پر فلسطینی عوامی اور سیاسی حلقوں کی طرف سے شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق فرانسیسی وزیراعظم نے دعویٰ کیا تھا کہ القدس یہودی عوام کا ابدی دارالحکومت ہے۔ان کے اس بیان پر فلسطینی سیاسی حلقوں کی طرف سے شدید رد عمل سامنے آیا۔

حماس نے اپنے بیان میں کہا فرانس کے وزیر اعظم جین کاسٹیکس کی طرف سے جو کچھ کہا گیا وہ قابض صہیونی ریاست کی طرف ایک واضح تعصب اور فلسطینی عوام کے خلاف اس کے نسل پرستانہ ایجنڈوں اور استعماری پالیسی کو اپنانانے کے مترادف ہے۔ فلسطینی قوم اس وقت اپنے غصب شدہ وطن اور سرزمین کی آزادی کے لیے جدو جہد کررہی ہے۔

حماس نے ایک بیان میں مزید کہا کہ فرانسیسی وزیر اعظم کے بیانات جب وہ فرانس میں یہودی اداروں کی نمائندہ کونسل کے سالانہ عشائیہ میں شریک تھے اسرائیلی نسل پرستی کی حمایت پر مبنی ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ غاصب صہیونیوں کا فلسطین سے کوئی تعلق نہیں۔ فلسطین کے مالک مسلمان ہیں اور اصہیونیوں کا فلسطین میں کوئی حق نہیں ہے۔

حماس نے زور دے کر کہا کہ القدس فلسطین کا ابدی دارالحکومت رہے گا اور فرانسیسی وزیر اعظم کے بیانات سے اسرائیلی قبضے کو قانونی جواز نہیں ملے گا۔

یہ بھی پڑھیں : کوہ جریزیم میں جھڑپیں، فلسطینیوں نے اسرائیلی فوجی خیمے کو آگ لگا دی

دوسری جانب خلیجی ریاست بحرینی سوسائٹی نے ’’فلسطین ستنتصر رابطہ گروپ‘‘ پر فرانس میں پابندی عائد کیے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے فرانسیسی حکومت کی فلسطینیوں کے خلاف تعصب پر مبنی پالیسی کی عکاسی قرار دیا۔

اسرائیل کے ساتھ نارملائزیشن کے خلاف سرگرم بحرینی سوسائٹی نے ہفتے کے روز فرانسیسی وزیر داخلہ جیرالڈ درمانین کے ’’نصرت فلسطین رابطہ گروپ‘‘ کو تحلیل کرنے کے فیصلے کی مذمت کی۔

ٹویٹر پر ایک پوسٹ میں ایسوسی ایشن نے تنظیم کے ساتھ اپنی یکجہتی اور فلسطینی عوام کے حقوق کے لیے اس کی حمایت کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ فرانسیسی فیصلہ ایک حملہ ہے جو یورپی اور بین الاقوامی قوانین کے تحت فرانس کی ذمہ داریوں کی خلاف ورزی کی عکاسی کرتا ہے۔

بیان مزید کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ اسرائیل کے بائیکاٹ کی بڑھتی ہوئی مہم کو خاموش کرنے کی کوشش ہے اور فلسطین کی آزادی کی حمایت، دھمکیوں اور مجرمانہ کارروائیوں کومیں قابض ریاست کی مدد کے مترادف ہے۔

’’نصرت فلسطین‘‘ نے گذشتہ جمعرات کو ایک بیان میں کہا تھا فرانسیسی وزیر داخلہ جیرالڈ درمانین نے صدر ایمانوئل میکرون کی ہدایت پر تنظیم اور ایک اور فلسطینی حامی گروپ  کو تحلیل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button