مقبوضہ فلسطین

کوہ جریزیم میں جھڑپیں، فلسطینیوں نے اسرائیلی فوجی خیمے کو آگ لگا دی

شیعیت نیوز: فلسطین شمالی مغربی کنارے کے شہر نابلس کے کوہ جریزیم میں نوجوانوں اور قابض اسرائیلی افواج کے درمیان کل شام اتوار کو جھڑپیں شروع ہوئیں۔

مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ نوجوانوں نے کوہ جریزیم پر شہریوں کی زمینوں پر قائم فوجی پوائنٹ کے قریب قابض اسرائیلی فوج کے ایک خیمے کو جلا دیا۔

انہوں نے واضح کیا کہ قابض اسرائیلی فوجیوں نے ماؤنٹ جیریزم پوائنٹ کے بالائی مضافاتی علاقے میں زہریلی گیس فائر کی جس کے نتیجے میں متعدد شہری دم گھٹنے سے بے ہوش ہوگئے۔

حال ہی میں اس علاقے میں نوجوانوں اور قابض اسرائیلی افواج کے درمیان جھڑپیں دیکھنے میں آئیں۔ ماضی میں مزاحمتی جنگجوؤں نے پہاڑ پر واقع فوجی پوائنٹ کو متعدد گولیوں کا نشانہ بنایا۔

پچھلے ہفتے مغربی کنارے میں قابض اسرائیلی فوج کے ساتھ شدید تصادم کا مشاہدہ کیا گیا، مغربی کنارے میں متعدد محوروں میں حملے کیے گئے۔ ان میں براہ راست فائرنگ کے 27 واقعات ، دھماکہ خیز مواد اور آگ لگانے والےگولے پھینکنے اور مغربی کنارے میں  87 محاذ آرائی کے مقامات پر پیش آئے۔

عبرانی رپورٹس میں قابض حکومت کے الگ تھلگ بستیوں میں سیکڑوں سیٹلمنٹ یونٹس کی تعمیر کے ارادے کی نشاندہی کی گئی ہے جن میں ہر براچا میں 286 سیٹلمنٹ یونٹس شامل ہیں جو نابلس کے کوہ جریزیم پر تعمیر کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : مسجد اقصیٰ جدو جہد آزادی کا عنوان، اس کی آزادی امت کی ذمہ داری ہے، تحریک مزاحمت حماس

دوسری جانب گذشتہ روز درجنوں یہودی آباد کاروں نے اسرائیلی پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں مسجد قصیٰ میں گھس کر مسلمانوں کے قبلہ اوّل کی بے حرمتی کی۔

فلسطینی محکمہ اوقاف کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ روز پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں درجنوں یہودی آباد کاروں، اسرائیلی طلبا اور انٹیلی جنس اہلکاروں سمیت دیگرانتہا پسندوں نے  قبلہ اول میں گھس کراشتعال انگیز چکر لگائے۔

یہودی آباد کاروں کے یہ دھاوے انتہا پسند گروپوں کی اپیل پر کیے گئے جنہوں نے بدھ کو یہودیوں کی  مذہبی رسومات  کے موقعے پر مسجد اقصیٰ میں جمع ہو کر تلمودی تعلیمات کے مطابق رسومات کی ادائی کیں۔

خیال رہے کہ یہودی آباد کاروں کو قبلہ اول پر دھاووں کے لیے فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جاتی ہے جب کہ فلسطینیوں کو قبلہ اول میں نماز کی ادائی سے روکنے کے لیے طاقت کے استعمال سمیت طرح طرح کے حربے استعمال کیے جاتے ہیں۔اس دوران اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ میں آنے والے فلسطینیوں کی پکڑ دھکڑ بھی جاری رکھی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button