لبنان میں صیہونی درندگی: اسرائیلی سپاہی نے حضرت عیسیٰ (ع) کا مجسمہ توڑ دیا
شیعیت نیوز : جنوبی لبنان میں جاری اسرائیلی جارحیت کے دوران ایک قابض صیہونی سپاہی کی ویڈیو منظرِ عام پر آئی ہے جس میں وہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے مقدس مجسمے کو توڑتا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔
یہ بزدلانہ حرکت ثابت کرتی ہے کہ اسرائیل کی جنگ صرف عسکری نہیں بلکہ مذہبی اور ثقافتی شناخت کو مٹانے کا مشن ہے۔
یہ بھی پڑھیں : حزب اللہ کا ‘ڈیڈلی چارٹ’: 188 صیہونی ٹینکوں کا قبرستان!
یہ واقعہ جنوبی لبنان کے ایک قدیم گرجا گھر میں پیش آیا۔ اس واقعے کے خلاف شدید غم و غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے، جس نے لبنان کے عیسائی طبقات کو بھی حزب اللہ کے ساتھ کھڑے ہونے پر مجبور کر دیا ہے۔
مقدس مقامات کی توہین اسرائیل کی عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی تنہائی میں مزید اضافہ کرے گی۔







