مقبوضہ فلسطین

مسجد اقصیٰ جدو جہد آزادی کا عنوان، اس کی آزادی امت کی ذمہ داری ہے، تحریک مزاحمت حماس

شیعیت نیوز: اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے قابض صیہونی ریاست کو اپنے جرائم اور منصوبوں کو جاری رکھنے کے نتائج سے خبردار کیا ہے جو مسجد اقصیٰ اور وہاں تعینات افراد کو نشانہ بناتے ہیں اور القدس شہر اور وہاں کے باشندوں پر مظالم ڈھائےجا رہے ہیں۔

تحریک مزاحمت حماس نے اتوار کو اسراء اور معراج کے موقع پر ایک بیان میں اس بات کی تصدیق کی کہ مسجد اقصیٰ دشمن کے ساتھ جدوجہد کا عنوان ہے اور اس کا دفاع ہمارے عوام اور ہماری قوم کی ذمہ داری ہے جب تک یہ قابض ریاست کی نجاست سے آزاد نہیں ہو جاتی اس وقت تک مسجد اقصیٰ کے لیے ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔

بیت المقدس میں قابض صیہونی ریاست کے جرائم کے حوالے سے بین الاقوامی خاموشی اور بے عملی پر اپنی ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔ حماس نے کچھ عرب ممالک کی طرف سے اسرئیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کی لہرمذمت کی  کہا کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار کرنے والےفلسطینیوں کے خلاف مظالم میں مدد کررہے ہیں۔

بیان میں زور دے کر کہا کہ یہ مایوس کن کوششیں ہیں جو القدس اور الاقصیٰ کی خصوصیات اور ان کی شناخت کو مٹانے اور تاریخ کے حقائق کو تبدیل کرنے میں کامیاب نہیں ہوں گی۔

تحریک مزاحمت حماس نے کہا کہ مسجد اقصیٰ مسلمانوں کے ایمان کا حصہ ہے اور دشمن کے ساتھ جدوجہد کا عنوان ہے۔ قابض دشمن اس کی ایک انچ میں بھی جواز یا موجودگی کا حق نہیں رکھتا۔

یہ بھی پڑھیں : اسلامی جہاد کے سرکردہ رہنما الشیخ خضر عدنان قاتلانہ حملے میں محفوظ

دوسری جانب بیرون ملک فلسطینیوں کی پیپلز کانگریس کی جنرل اتھارٹی نے احمد محیسن کو 2022-2026 کے اجلاس کے لیے کانفرنس کا نیا سیکرٹری جنرل منتخب کیا۔ محیسن کو جنرل اسمبلی کے اراکین سے 161 ووٹ ملے۔

ہشام ابومحفوظ دوسری مرتبہ ڈپٹی سیکرٹری جنرل بھی منتخب ہوئے جہاں وہ پیپلز کانگریس کے پہلے اجلاس میں کانفرنس کے جنرل سیکرٹریٹ کے ارکان کی نامزدگی اور انتخاب کے علاوہ اسی عہدے پر فائز رہے۔

بیرون ملک فلسطینیوں کی پیپلز کانگریس کے انتخابات نے بیرون ملک فلسطینیوں کے انتخابات کے لیے ایک اہم نمونہ تشکیل دیا، جو پہلی بار منعقد ہو رہے ہیں، تاکہ وہ بیرون ملک فلسطینیوں کی حقیقی نمائندگی کا مرکز بنیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button