شیخ نعیم قاسم کا ‘لیطانی چیلنج’: ایک لاکھ صیہونی فوجی 45 دن میں بھی ناکام!
شیعیت نیوز : حزب اللہ کے سربراہ شیخ نعیم قاسم حفظہ اللہ نے صیہونی غرور کو خاک میں ملاتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل نے سرحد پر ایک لاکھ فوجی جمع کیے، لیکن وہ 45 دن کی بدترین لڑائی کے باوجود دریائے لیطانی تک نہیں پہنچ سکے۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ سیز فائر کسی خیرات کا نتیجہ نہیں بلکہ مزاحمتی مجاہدین کی بے نظیر "افسانوی کارکردگی” کا ثمر ہے۔
یہ بھی پڑھیں : امریکہ، ایران مذاکرات اور عالمی طاقتوں کی کشمکش، اہم انکشافات سامنے آگئے
بعض رپورٹس کے مطابق، اسرائیلی فوج (IDF) کے کئی بریگیڈز "کمبیٹ فیٹیگ” (جنگی تھکن) کا شکار ہو چکے ہیں اور ان کے ٹینکوں کا نقصان حزب اللہ کے دعوؤں سے بھی کہیں زیادہ ہے۔
ایک لاکھ فوجیوں کا لیطانی تک نہ پہنچ پانا نیتن یاہو کی عسکری مہم کی مکمل ناکامی کا زندہ ثبوت ہے؛ حزب اللہ نے ثابت کر دیا ہے کہ "ڈیٹرنس” اب ان کے ہاتھ میں ہے۔







