ایران میں امریکی اور اسرائیلی حملوں میں 3375 شہید، حتمی اعداد و شمار جاری

20 اپریل, 2026 17:57

شیعیت نیوز : ایران میں امریکی اور اسرائیلی حملوں میں شہادتوں کی حتمی تعداد جاری

ایرانی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایران کی لیگل میڈیسن آرگنائزیشن کے سربراہ نے جنگ کے آغاز سے 10 اپریل 2026 تک ہونے والی شہادتوں کے حتمی اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اس جنگ میں مجموعی طور پر 3 ہزار 375 افراد شہید ہوئے۔ ان میں 2 ہزار 875 مرد اور 496 خواتین شامل ہیں جبکہ شدید نوعیت کے زخموں کے باعث 4 لاشوں کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔

شہدا میں ایک سال سے کم عمر کے 7 بچے، ایک سے 12 سال کی عمر کے 255، 13 سے 18 سال کی عمر کے 121، 19 سے 30 سال کی عمر کے 969 اور 31 سے 40 سال کی عمر کے 792 افراد شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : بحرین کا اندرونی محاذ: شاہِ بحرین کی شیعہ اکثریت کو شہریت چھیننے کی دھمکی

41 سے 50 سال کی عمر کے 639، 51 سے 60 سال کی عمر کے 267، 61 سے 70 سال کی عمر کے 163 جبکہ 71 سال سے زائد عمر کے 60 افراد بھی شہید ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ شہادتیں تہران، ہرمزگان اور اصفہان صوبوں میں ریکارڈ کی گئیں۔

عہدیدار نے بتایا کہ امریکی اور اسرائیلی افواج کے استعمال کردہ میزائلوں اور بموں کی نوعیت کے باعث تقریباً 40 فیصد لاشیں ابتدا میں ناقابل شناخت تھیں تاہم فرانزک ٹیموں نے بعد میں تقریباً تمام باقیات کی شناخت کر کے لواحقین کے حوالے کر دی ہیں۔

7:42 شام اپریل 20, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔