ایران کے زخمیوں کی مدد کے لیے جامعہ عروۃُالوثقی کی جانب سے اعلیٰ معیار کی طبی امداد کی پہلی کھیپ روانہ

20 اپریل, 2026 18:49

شیعیت نیوز : ایران کے زخمیوں کی مدد کے لیے لاہور سے اعلیٰ معیار کی طبی امداد کی پہلی کھیپ روانہ

تحریکِ بیداریِ امتِ مصطفیٰ، جامعہ عروۃُ الوثقیٰ اور لاہور کے ممتاز طبی مرکز “مفازۃ الحیات” ہسپتال کی جانب سے امریکی و اسرائیلی حملوں میں زخمی ہونے والے ایرانی شہریوں کی مدد کے لیے اعلیٰ معیار کی طبی امداد کی پہلی کھیپ ایران روانہ کر دی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق یہ امدادی سرگرمی معروف مذہبی سکالر علامہ سید جواد نقوی کی نگرانی میں انجام دی جا رہی ہے۔ اس کھیپ میں بھاری مقدار میں ادویات پر مشتمل دو کنٹینرز ایران بھجوائے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایران نے نئی تاریخ رقم کی ہے، چالیس روزہ جنگ میں شیعہ سنی فاصلہ ختم ہوا، خواجہ سعد رفیق

اس امدادی کھیپ میں کینسر کے علاج کی ادویات، ہنگامی طبی سامان، جراحی آلات، ابتدائی طبی امداد کی ادویات، اینٹی بائیوٹکس اور دیگر ضروری میڈیکل سپلائیز شامل ہیں۔ یہ ادویات ایرانی قونصل خانے کے ذریعے تہران منتقل کی جا رہی ہیں تاکہ جنگ سے متاثرہ زخمی افراد کو فوری اور مؤثر طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

ترجمان نے کہا کہ یہ اقدام اسلامی اخوت، انسانی ہمدردی اور مظلوموں کے ساتھ یکجہتی کے جذبے کا عملی اظہار ہے اور تحریک بیداری امت مصطفیٰ آئندہ بھی ایسے فلاحی اقدامات جاری رکھے گی۔

8:42 شام اپریل 20, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔