جنگ بندی سے بالکل پہلے حزب اللہ کا طاقتور میزائل حملہ: کرمئیل اور نہاریہ میں صیہونی دفاع کے پرخچے اڑ گئے
شیعیت نیوز : کرمئیل اور نہاریہ میں حزب اللہ کی جنگ بندی سے بالکل پہلے میزائل برسات نے صیہونی دفاعی غرور کے پرخچے اڑا دیے
حزب اللہ نے جنگ بندی سے صرف چند گھنٹے پہلے شمالی اسرائیل کے شہروں کرمئیل اور نہاریہ پر شدید میزائل حملے کیے۔ براہ راست ہٹ کے نتیجے میں سڑکوں پر خون اور لاشوں کے ڈھیر لگ گئے، جبکہ نہاریہ میں لگی آگ کے شعلے اب بھی بجھنے کا نام نہیں لے رہے۔
یہ پڑھیں : ٹرمپ کا ‘عرب تاوان’ پلان: “تیل والے ممالک کو اس جنگ کی قیمت چکانی ہوگی!”
رپورٹس کے مطابق صیہونی آباد کاروں کی بڑی تعداد ہلاک اور زخمی ہوئی ہے۔ ان حملوں میں حزب اللہ نے ‘برکان’ میزائلوں کا اپ گریڈڈ ورژن استعمال کیا، جس نے بنکروں اور مضبوط پناہ گاہوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔
ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ صیہونی ایمرجنسی سروسز ہلاک شدگان کے اعضاء اکٹھے کرنے میں مصروف ہیں۔ یہ منظر اسرائیل کی مشہور ‘آئرن ڈوم’ دفاعی نظام کی مکمل ناکامی کا واضح ثبوت ہے۔







