غزہ میں ظلم نے دنیا کو بیدار کر دیا، ٹرمپ کی تنہائی کی بڑی وجہ یہی ہے، علامہ ریاض نجفی

19 اپریل, 2026 17:27

شیعیت نیوز : وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے کہا ہے کہ ٹرمپ کی تنہائی کی اصل وجہ غزہ میں ہونے والا ظلم و بربریت ہے۔ غزہ کے شہیدوں کے بے گناہ خون نے دنیا کی آنکھیں کھول دی ہیں، چاہے کوئی انسان کسی بھی مذہب سے تعلق رکھتا ہو غزہ پر چیخ اٹھا ہے۔ ایران اور حزب اللہ کی فتح کے پیچھے غزہ کے مظلوموں کا خون ہے، رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای شہید کے خون کی طاقت ہے کہ آج دشمن بے بس ہو چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ غزہ کی دو سالہ جنگ میں ہسپتال، سکول اور دفاتر سب تباہ ہو گئے۔ نومولود فلسطینی بچوں کو گولیاں ماری گئیں۔ کسی عرب ملک میں غزہ کی حمایت میں احتجاجی مظاہرے نہیں ہوئے۔ یہ بھی غزہ کے معصوم لوگوں کے خون کی تاثیر ہے کہ ٹرمپ کو نیٹو ممالک نے چھوڑ دیا ہے۔ ٹرمپ اور عرب ممالک تنہا رہ گئے ہیں۔ ایران نے واضح کیا کہ جب تک لبنان میں جنگ بندی نہیں ہوتی، معاہدہ نہیں ہوگا، اب معاہدے میں حزب اللہ کو بھی شامل کیا گیا ہے جبکہ امریکی اور عرب ممالک حزب اللہ کو دہشت گرد قرار دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کی مزاحمت نے امت مسلمہ میں نیا جذبہ بیدار کیا، علامہ مقصود علی ڈومکی

انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز پر امریکہ اپنی روایتی منافقت کا مظاہرہ کرکے دنیا کے لئے مشکلات پیدا کر رہا ہے۔ رہبر معظم کی یاد میں منعقدہ تعزیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا سید علی خامنہ ای ولی فقیہہ اور رہبر معظم تھے، ان کے خون سے نہ صرف ایرانی، بلکہ تمام اسلامی مکاتب فکر متحد ہو چکے ہیں۔ 93 فیصد مسلمانوں نے رہبر معظم کی حمایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو بھارت کے مقابلے میں اور ایران کو امریکہ اور اسرائیل کے مقابلے میں عزت دی ہے، اور دونوں برادر اسلامی ممالک امت مسلمہ کا فخر ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران میں جلوس نکلتے ہیں تو پاکستان شکریہ کے نعرے لگتے ہیں۔

7:08 شام اپریل 19, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔